உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ان غلطیوں کی وجہ سے ہوا تھاDivyanka Tripathiاور شرد ملہوترا کے رشتے کا خاتمہ، بریک اپ سے ٹوٹ گئی تھیں اداکارہ

    راجیو کھنڈیلوال کے سامنے شرد کو لے کر دیویانکا ترپاٹھی نے کیا تھا بڑا انکشاف۔

    راجیو کھنڈیلوال کے سامنے شرد کو لے کر دیویانکا ترپاٹھی نے کیا تھا بڑا انکشاف۔

    Divyanka Sharad Love Story: کئی انٹرویوز میں شرد نے اس غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی ان کے رشتے کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور جب انہیں سمجھ میں آیا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Divyanka Sharad Love Story:دیویانکا ترپاٹھی ٹی کی مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کررہی ہیں۔ یہ تو سب جانتے ہیں کہ وویک داہیا سے شادی کرنے سے پہلے شرد ملہوترا کو دیویانکا ترپاٹھی نے ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں کی ملاقات بنوں میں تیری دلہن کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ شرد ملہوترا اور دیویانکا ترپاٹھی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ 8 سال تک ریلیشن شپ میں رہے تھے، حالانکہ بعد میں ان کا بریک اپ ہوگیا۔ اس رشتے کو دیویانکا آج محض ایک غلطی مانتی ہیں۔ آج ہم انہی غلطیوں پر توجہ مرکوز کریں گے جن کی وجہ سے دیویانکا اور شرد کا رشتہ ٹوٹا تھا۔

      ابتدائی دور میں ویسے تو ان دونوں کے درمیان ذرا بھی نہیں بنتی تھی، پھر آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی۔ دیویانکا اور شرد کی یہ دوستی کب محبت میں بدل گئی انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوا۔ دیویانکا ترپاٹھی چاہتی تھیں کہ وہ ان کے رشتے کو آفیشل کرتے ہوئے شرد سے شادی کرلیں حالانکہ شرد ملہوترا شادی کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ کئی انٹرویوز میں شرد ملہوترا نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ اس دوران شادی کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شادی کی بات ہوتی تھی ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ جاتے تھے۔ دیویانکا اپنے اور شرد کے رشتے کو لے کر بہت سنجیدہ تھیں۔

      دیویانکا اور شرد کے بریک اپ کی وجہ کا نہیں ہوا انکشاف
      اسی وجہ سے شرد اور دیویانکا کے درمیان لڑائی بھی ہونے لگی تھی۔ ایک بار جب دیویانکا ترپاٹھی ٹی وی شو جذبات میں پہنچی تھی تو، انہوں نے شو کے میزبان راجیو کھنڈیلوال کے سامنے انکشاف کیا کہ وہ شرد کو پانے کے لیے کالا جادو بھی کرنے لگی تھیں۔ دیویانکا ایسا اس لیے کرنے لگی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ شرد کے ساتھ اس کا رشتہ بچ جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sidharth Shuklaکے ساتھ بریک اپ کے بعد جب شلپا شندے نے توڑی تھی خاموشی، لگائے تھے یہ الزام

      یہ بھی پڑھیں:
      سالگرہ پر شوہرFarhan Akhtarاور پوری فیملی کےساتھ خوشگوار پوز میں دکھائی دی شیبانی دانڈیکر

      ویسے، دیویانکا اور شرد کے بریک اپ کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرد دیویانکا کو دھوکہ دے رہے تھے۔ کئی انٹرویوز میں شرد نے اس غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی ان کے رشتے کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور جب انہیں سمجھ میں آیا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: