دیویانکا ترپاٹھی اور وویک داہیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو نہیں بولا تھا’I Love You‘، جانیے وجہ
دیویانکا ترپاٹھی اور وویک داہیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو نہیں بولا تھا’آئی لو یو‘، جانیے وجہ
Divyanka Tripathi On Love Life: اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ جاننے کے لئے تناو میں رہتی تھی کہ کیا وہ ٹھیک ہیں؟ 2-3 بار جب ایسا ہوا تو وویک نے کہا کہ کیا تمہیں بھروسہ نہیں ہے مجھ پر۔
Divyanka Tripathi On Love Life:ٹی وی کی مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہیں دیویانکا ترپاٹھی۔ یہ ہے محبتیں کے بعد سے تو جیسے اداکارہ کی قسمت ہی چمک گئی تھی۔ اسی درمیان دیویانکا نے وویک کے ساتھ شادی کرلی، ان دونوں کی کیمسٹری کو بھی فینس نے خوب پسند کیا۔ حال ہی میں دیویانکا نے اپنی لو لائف کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
دیویانکا ترپاٹھی کچھ دنوں پہلے جب میکا دی ووہٹی شو میں پہنچی تھیں، تو انہوں نے بتایا کہ اپنے رشتے میں شادی سے پہلے انہوں نے کیسے وقت لیا تھا۔ اس دوران دیویانکا نے ڈیٹنگ کے شروعاتی دنوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اس دوران بتایا تھا کہ ہمیں جو کام ایک ساتھ کرنے میں مزہ آتا تھا وہ شروعاتی دنوں میں کیا کرتے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ شروعات میں ہم نے ایک دوسرے کو آئی لو یو بھی نہیں کہا تھا۔ ایک دوسرے کو ہم زیادہ سے زیادہ وقت دیتے تھے، تا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ لیا جائے۔ دیویانکا نے کہا کہ ہم لوگ سب سے زیادہ لانگ ڈرائیو پر جانا پسند کرتے تھے۔ اس دوران ہم باتیں کیا کرتے تھے، میں کبھیک بھی تو بس انہیں دیکھتی ہی رہتی تھی۔
دیویانکا نے کہا کہ اس دوران وویک میری طرح دیکھا کرتے تھے اور پھر شرما جاتے تھے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ دیویانکا اور وویک اس دوران کچھ خاص گانے بھی سنتے تھے۔ کبھی کبھی دیویانکا اگر پریشان یا اداس محسوس کرتی تھیں، تو وویک انہیں ان کی پسند کے گانے سناتے تھے۔
اس وجہ سے ذہنی تناو میں رہتی تھی دیویانکا دیویانکا نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ کئی مرتبہ وہ وویک کی بہت زیادہ فکر کرتی ہیں اور ڈر جاتی ہیں۔ دیویانکا نے ایک بار کے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وویک ایک وقت اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے جاتے تھے اور مجھ سے کہتے تھے اس وقت تک واپس آجاوں گا۔ ایسے میں جب وہ بتائے گئے وقت تک نہیں لوٹتے تھے تو ہر 15 منٹ پر انہیں میں کال کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ جاننے کے لئے تناو میں رہتی تھی کہ کیا وہ ٹھیک ہیں؟ 2-3 بار جب ایسا ہوا تو وویک نے کہا کہ کیا تمہیں بھروسہ نہیں ہے مجھ پر۔ ایسے میں دیویانکا چونک گئیں اور انہوں نے کہا کہ وہ فکر مند تھی۔ ایسے میں بات چیت کرتے رہنا بہت ہی زیادہ ضرورت ہوتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔