உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Divyanka Tripathiایک ایپی سوڈ کے لئے لاکھوں میں کرتی ہیں چارج، اداکارہ کی پہلی سیلری جان کر حیران ہوجائیں گے آپ!

    دیوینکا ترپاٹھی ایک ایپی سوڈ کا کتنا لیتی ہے معاوضہ اور کیا تھی اداکارہ کی پہلی سیلری؟

    دیوینکا ترپاٹھی ایک ایپی سوڈ کا کتنا لیتی ہے معاوضہ اور کیا تھی اداکارہ کی پہلی سیلری؟

    Divyanka Tripathi First Salary: دیویانکا نے اس شو میں ایشیتا بھللا کا کردار ادا کر کے جو مقبولیت حاصل کی، اس کا ہی نتیجہ ہے کہ ان کا شمار ٹی وی کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Divyanka Tripathi First Salary: دیویانکا ترپاٹھی کا شمار چھوٹے پردے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں کیا جاتا ہے۔ دیویانکا آج اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں، لیکن اس کے پیچھے ہے ان کی سخت محنت اور جدوجہد۔ ان کا تعلق فوجی خاندان سے ہے اور وہ بھوپال میں پلی بڑھی ہیں۔ اپنے کرئیر کی شروعات دیویانکا ترپاٹھی نے زی ٹی وی کے شو بنوں میں تیری دلہن سے کی تھی۔ اس شو میں دیویانکا ترپاٹھی اور شرد ملہوترا کی جوڑی نظر آئی تھی۔ شو کے دوران ہی ان کے افیئر کی بھی چرچائیں ہونے لگی تھیں، حالانکہ 8 سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد یہ کپل ایک دوسرے سے الگ ہوگیا تھا۔

      میڈیا رپورٹ پر اگر غور کیا جائے تو ایک ایپی سوڈ کے لئے دیویانکا ترپاٹھی ایک لاکھ سے دیڑھ لاکھ کے درمیان معاوضہ لیتی ہیں۔ حالانکہ جب آپ کو پتہ چلے گا کہ کرئیر کے شروعاتی دور میں دیویانکا کو کتنی فیس ملی تھی تو آپ دنگ رہ جائیں گے۔۔ دراسل، بطور دوردرشن اینکر دیویانکا ترپاٹی نے اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی، اس دوران انہیں محض 250 روپے ہی فیس کے طور پر ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں دیوینکا ترپاٹھی کے شو بنوں میں تیری دلہن کو کافی پسند کیا گیا تھا، وہ اس دور کے ہٹ شو میں سے ایک تھا، اس کے باوجود بھی دیویانکا کو طویل عرصے تک کوئی کام نہیں ملا تھا۔ حالانکہ دیویانکا نے کبھی ہار نہیں مانی اور لگاتار محنت کرتی رہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sapna Choudharyکا جب چھلکا تھا درد، کہا-کسی لڑکی کو بھگوان نہ بنائے اسٹیج پرفارمر

      یہ بھی پڑھیں:
      Bigg Boss 16کی حتمی تاریخ آئی سامنے، اس دن سے ٹیلی کاسٹ ہوگا سلمان خان کا سوپر ہٹ شو

      یہ ہے محبتیں، دیویانکا کے کرئیر میں ثابت ہوا ٹرننگ پوائنٹ
      دیویانکا کی محنت ہی تھی کہ انہیں یہ ہے محبتیں جیسا شو ملا۔ دیویانکا کے کیرئیر کے لیے یہ شو کسی ٹرننگ پوائنٹ سے کم ثابت نہیں ہوا۔ دیویانکا نے اس شو میں ایشیتا بھللا کا کردار ادا کر کے جو مقبولیت حاصل کی، اس کا ہی نتیجہ ہے کہ ان کا شمار ٹی وی کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد دیویانکا ویب سیریز میں بھی نظر آئیں۔ دیویانکا کو فلمساز روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی 11 میں بھی زبردست اسٹنٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔ یقیناً دیویانکا کو اس شو کی ٹرافی نہیں مل سکی لیکن جس طرح سے انہوں نے گیم کھیلی اس کے بہت چرچے ہوئے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: