Divyanka Tripathi On Abortion :امریکہ کے اسقاط حمل قانون سے خفا ہوئیں دیوانکا ترپاٹھی، جانیے کیا کہا
Divyanka Tripathi On Abortion: سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر خواتین کے حقوق کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دیویانکا نے کہا کہ ہر عورت کو فیصلے لینے کا حق ہونا چاہیے۔
Divyanka Tripathi On Abortion: سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر خواتین کے حقوق کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دیویانکا نے کہا کہ ہر عورت کو فیصلے لینے کا حق ہونا چاہیے۔
Divyanka Tripathi On Abortion:امریکی سپریم کورٹ (US Supreme Court) نے اسقاط حمل کے حق (Right To Abortion)سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے 50 سال پرانے 1973 کے تاریخی 'رو وی ویڈ' فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے امریکہ میں خواتین کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا ہے۔ اسقاط حمل کے حوالے سے امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔
وہیں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر خواتین کے حقوق کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دیویانکا نے کہا کہ ہر عورت کو فیصلے لینے کا حق ہونا چاہیے۔ ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے دیویانکا نے لکھا، 'یہ دنیا کے دوسری طرف ہو رہا ہے، لیکن پھر بھی یہ مجھ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے سالوں تک اس لئے لڑائی نہیں لڑی تھی کہ وہ پھر سے ہار جائیں۔‘ خواتین چاہے کسی بھی ذات یا قوم سے تعلق رکھتی ہوں، ہم ایک ہیں اور خواتین کو فیصلے کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ #womenrightsarehumanrights.
It's happening on the other side of the world...I'm still affected. They fought hard for it years back not to lose it again!
Women from whichever ethnicity or nation, we are one and women should have a right to decide. #womenrightsarehumanrightshttps://t.co/hEtVQsVPfN
اسقاط حمل کا موضوع کیوں گرمایا؟ دراصل، حال ہی میں امریکہ میں اسقاط حمل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کو اسقاط حمل کا حق دیا جانا چاہیے یا نہیں اس میں مذہبی عوامل بھی شامل رہے ہیں۔ یہ ریپبلکن (کنزرویٹو) اور ڈیموکریٹس (لبرلز) کے درمیان بھی تنازعہ کا باعث رہا ہے۔
یہ تنازعہ 1973 میں سپریم کورٹ تک پہنچا جسے رو وی ویڈ کیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اب 1973 کے فیصلے کو تبدیل کرنے سے انفرادی امریکی ریاستوں کو دوبارہ اسقاط حمل پر پابندی عائد کرنے کی اجازت ہوگی۔ کم از کم 26 ریاستوں سے فوری یا جلد از جلد ایسا کرنے کی توقع ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔