کیرتی سینن کے نئے ویڈیو میں اداکارہ نظر آئی’چاند سی خوبصورت‘ فینس ہوئے دیوانے
کیرتی سینن کے نئے ویڈیو میں اداکارہ نظر آئی’چاند سی خوبصورت‘ فینس ہوئے دیوانے
اپنے خوبصورت انداز سے کیرتی سینن سوشل میڈیا پر چھا چکی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر فینس خوب پیار برسارہے ہیں۔ ایک یوزر نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لکھا، ’بے حد ہی خوبصورت۔‘
دیوالی کے موقع پر صبح سے ہی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں کی فوٹوز اور ویڈیو کافی سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ کوئی ایکٹر ہو یا اداکارہ سب ایک سے بڑھ کر شاندار لُک میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں اب بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ یوزرس ان کے لیے تعریفوں کے پھول برسارہے ہیں۔
نظر آئی چاند سی خوبصورت اس ویڈیو کو کیرتی سینن نے خود ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ روز پنک کلر کی نیٹ ساڑی پہنے نظر آرہی ہیں۔ وہ دھیرے دھیرے اپنے چہرے سے ساڑی کا پلو ہٹاتی ہیں اور اپنا خوبصورت حسن فلانٹ کرتی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کا انداز اس قدر پیارا ہے کہ کوئی چاہ کر بھی ان سے اپنی نظریں نہیں ہٹاپارہے ہیں۔ کیرتی بے حد ہی خوبصورت اور گلیمرس لُک فلانٹ کررہی ہیں۔
اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں ’یہ پردہ ہٹادو۔۔ ہم پیار کرنے والے ہیں کوئی غیر تو نہیں‘ گانا بج رہا ہے۔ جو کیرتی سینن کے اس لُک پر خوب سوٹ کررہا ہے۔ بتادیں کہ، یہ گانا سال 1969 میں آئی فلم ’ایک پھول دو مالی کا ہے‘۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیرتی سینن نے کیپشن میں لکھا، ’کیا میں نے آپ کو بتایا ہے کہ ساڑی میرا فیوریٹ آوٹ فٹ ہے؟ اور پرانے گانوں سے میں پیار کرتی ہوں۔‘
ایک ہی تو دل ہے کتنی مرتبہ چراوگی اپنے خوبصورت انداز سے کیرتی سینن سوشل میڈیا پر چھا چکی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر فینس خوب پیار برسارہے ہیں۔ ایک یوزر نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لکھا، ’بے حد ہی خوبصورت۔‘ تو وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا، ’ایک ہی تو دل ہے کتنی مرتبہ چراوگی‘۔ وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا، ’اب ہوئی نہ دیوالی اور بھی ہیپی۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔