بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے ڈرگس کیس معاملے میں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر رہے سمیر وانکھیڑے پر رشوت مانگنے کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ سمیر اور شاہ رخ خان کی چیٹ سامنے آئی ہے جس میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے لیے سمیر سے راحت مانگ رہے ہیں۔ سمیر وانکھیڑے نے یہ چیٹ ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے ساتھ جوڑی ہے۔ سمیر اور شاہ رخ کی یہ چیٹ دیوالی کے وقت کی ہے جب آرین خان جیل میں تھے۔ چیٹ میں شاہ رخ سمیر سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں جیل میں نہ رکھیں، نہیں تو وہ ٹوٹ جائیں گے۔
چیٹ میں شاہ رخ کہہ رہے ہیں، ’میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں، پلی زاسے جیل میں مت رکھو۔ یہ چھٹیاں آئیں گی اور وہ ٹوٹ جائے گا۔ وہ کچھ خودغرض لوگوں کی وجہ سے ٹوٹ جائے گا۔ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ میرے بچے کو سدھاروگے، اسے وہاں نہیں بھیجوں گے جہاں سے باہر آنے پر وہ پوری طرح سے بکھرا اور ٹوٹا ہوا ہوگا اور اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔‘
سامنے آئی چیٹ میں شاہ رخ خان نے میسیج میں آگے لکھا، ایک اچھے انسان ہونے کے ناطے آپ آرین کے ساتھ کچھ خودغرض لوگوں کی وجہ سے ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ان لوگوں کے پاس جاوں گا اور بھیک مانگوں گا کہ آپ کے سامنے کچھ نہ کہیں۔ میں اپنی پوری پاور کا استعمال کر کے یہ یقینی بنانے کی کوشش کروں گا کہ وہ واپس لے لیں جو انہوں نے کہا ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں یہ سب کروں گا اور انہیں اسے روکنے کے لیے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ لیکن پلیز یرے بیٹے کو گھر واپس بھیج دو۔ آپ بھی دل سے جانتے ہیں کہ اس کے ساتھ یہ غلط ہورہا ہے۔ پلیز پلیز، ایک باپ ہونے کے ناطے میں آپ سے بھیک مانگتا ہوں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔