اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’شادی کے بعد آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے‘ شادی شدہ زندگی پر کچھ ایسا بول گئے اجئے دیوگن

    ’شادی کے بعد آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے‘ شادی شدہ زندگی پر کچھ ایسا بول گئے اجئے دیوگن

    ’شادی کے بعد آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے‘ شادی شدہ زندگی پر کچھ ایسا بول گئے اجئے دیوگن

    اجئے دیوگن اور تبو کی فلم درشیم 2 آنے والی 18 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ابھیشک پاٹھک کی جانب سے ڈائریکٹر کی اس فلم میں اکشے کھنہ، شریا سرن، اور ایشیتا دتہ بھی اہم رول نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ اجئے دیگون ان دنوں اپنے آنے والی فلم درشیم 2 کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اجئے دیوگن اپنی کو اسٹار تبو کے ساتھ فلم کے پروموشن میں لگے ہوئے ہیں اور ٹی وی شوز او رایونٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ فلم کی تشہیر کے لیے دی کپل شرما شو سیزن 3 میں نظر آئیں گے۔ شو کے نئے پرومو میں کپل شرما اور اجئے دیوگن ایک دوسرے کی شادی سے جڑے کچھ مزیدار سوال پوچھتے نظر آئیں گے۔

      کپل نے چیک کی اجئے کی یادداشت
      سونی ٹی نے آنے والے ایپی سوڈ کا نیا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس میں تبو اور اجئے دیوگن شو میں گرینڈ انٹری لیتے ہیں۔ بیک گراونڈ میں تبو کا ہٹ گانا ’چھئی چھپا-چھئی‘ بج رہا ہوتا ہے۔ اجئے کپل سے پوچھتے ہیں کہ 12 دسمبر کو امرتسر میں کیا ہوا تھا؟ اس پر درشیم ایکٹر اجئے جواب دیتے ہیں، ’صبح ہوئی تھی، دوپہر ہوئی تھی، پھر رات ہوئی تھی۔‘ اجئے نے بتایا کہ اس دن کپل کی بھی شادی ہوئی تھی۔

      شادی کے بعد ہر آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے
      کپل نے اجئے سے یہ بھی پوچھا کہ کیا انہیں یاد ہے کہ 24 فروری کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے جواب دیا، ’میں ستسنگ کر رہا تھا۔‘ اتنا سنتے ہی کپل انہیں یاد دلاتے ہیں کہ 24 فروری ان کی ویڈنگ اینیورسری ہے، تو اجئے نے جواب دیا، ’ایک ہی بات ہے، شادی کے بعد ہر آدمی ستسنگ ہی کرتا ہے۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)





      تبو کے ساتھ جب فلرٹ کرنے لگے کپل
      شو کے دوران کپل شرما اداکارہ تبو کے ساتھ فلرٹ کرنے کی بھی کوشش کرتے نظر آئے لیکن اجئے دیوگن کامیڈی کنگ کی دال نہیں گلنے دیتے ہیں۔ جیسے ہی کپل تبو سے کہتے ہیں، آپ کی آنکھیں بہت نشیلی ہیں، یہ سنتے ہی اجئے بیچ میں ٹوک کر کپل سے پوچھتے ہیں، ’اور میری آنکھوں میں گنے کا رس بھرا ہوا ہے کیا؟‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ہونٹوں پر بس تیرا نام ہے۔۔۔‘گانے پر نورا اور ٹیرنس کے ڈانس نے لگائی آگ

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان خان کے شو بگ باس میں جلد نظر آئیں گی سنی لیون!اس ایکٹر کے ساتھ لیں گی انٹری

      اجئے دیوگن اور تبو کی فلم درشیم 2 آنے والی 18 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ابھیشک پاٹھک کی جانب سے ڈائریکٹر کی اس فلم میں اکشے کھنہ، شریا سرن، اور ایشیتا دتہ بھی اہم رول نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: