ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈرگس معاملہ: اس وجہ سے بڑھ سکتی ہیں ارجن رامپال کی مشکلات، سامنے آئی یہ رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی نے کہا ہے کہ ارجن رامپال نے جو دوائی کی پرچی این سی بی کو دی تھی، اس کی تاریخ میں چھپڑ چھاڑ کئے جانے کا خدشہ ہے۔

  • Share this:
ڈرگس معاملہ: اس وجہ سے بڑھ سکتی ہیں ارجن رامپال کی مشکلات، سامنے آئی یہ رپورٹ
ڈرگس معاملہ: اس وجہ سے بڑھ سکتی ہیں ارجن رامپال کی مشکلات، سامنے آئی یہ رپورٹ

نئی دہلی: ڈرگس معاملے میں بالی ووڈ کے عظیم اداکار ارجن رامپال (Arjun Rampal) کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) بالی ووڈ میں (Drugs in Bollywood) ڈرگس کے معاملے پر اداکار ارجن رامپال (Arjun Rampal) سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی نے کہا ہے کہ ارجن رامپال نے جو دوائی کی پرچی این سی بی کو دی تھی، اس کی تاریخ میں چھیڑ چھاڑ کئے جانے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق، این سی بی کے بارے میں ڈاکٹر کو کچھ پتہ نہیں تھا، اس وجہ سے انہوں نے پرچی لکھ کر دی تھی۔ اب این سی بی نے ڈاکٹر کا اسٹیٹمنٹ بھی ریکارڈ کیا۔


واضح رہے کہ ارجن رامپال کے بنگلے پر سرچ آپریشن چلایا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا گیا۔ ارجن کی لو ان پارٹنر گیبریئیلا کے بھائی کے پاس سے ہشیش اور ایلپرازولم کی ٹبیلیٹس ملی تھیں۔ یہ چیزیں نارکوٹکس کی طرف سے ممنوعہ ہیں۔ گیبریئلا کے بھائی کے کنکشن اومیگا نام کے شخص سے بھی بتایا گیا تھا، جو ممبئی میں کوکین سپلائی کرنے کے لئے گرفتار ہوا تھا۔


بالی ووڈ میں ڈرگس ٹرول کا یہ پورا معاملہ سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے کی جانچ سے شروع ہوا تھا۔ اس معاملے کی جانچ پہلے سی بی آئی اور ای ڈی کر رہے تھے۔ جانچ میں جب ڈرگس کو لے کر کچھ چیٹ سامنے آئیں، تب اس معاملے میں این سی بی کی انٹری ہوئی تھی۔ کیس میں این سی بی کی انٹری ہونے کے بعد ایکشن کافی تیزی سے بڑھا اور سب سے پہلے این سی بی نے ہی ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 21, 2020 04:59 PM IST