உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Drugs Case: ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے بھائی کو این سی بی نے گوا سے کیا گرفتار

    Drugs Case: ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے بھائی کو این سی بی نے گوا سے کیا گرفتار

    Drugs Case: ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے بھائی کو این سی بی نے گوا سے کیا گرفتار

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال (Arjun Rampal) کی گرل فرینڈ گیبرئیلا ڈیموٹریڈس (Gabriella Demetriades) کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اگیسیالوس ڈیموٹریڈس کو ممبئی اور گوا کی این سی بی نے اور جوائنٹ آپریشن کرکے ہفتہ کے روز گوا سے گرفتار کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال (Arjun Rampal) کی گرل فرینڈ گیبرئیلا ڈیموٹریڈس (Gabriella Demetriades) کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اگیسیالوس ڈیموٹریڈس کو ممبئی اور گوا کی این سی بی نے اور جوائنٹ آپریشن کرکے ہفتہ کے روز گوا سے گرفتار کرلیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹوئٹ کے مطابق، مرکزی ایجنسی نے ان کے پاس سے چرس بھی برآمد کی ہے۔ اس سے پہلے بھی این سی بی نے بالی ووڈ ڈرگس معاملے (Bollywood Drug Case) میں انہیں اکتوبر 2020 میں بھی گرفتار کیا تھا۔ اگیسلا اوس ڈیمیٹریڈس جنوبی افریقی شہری ہیں۔

      این سی بی نے گزشتہ سال اگیسیالوس ڈیموٹریڈس کے پاس سے ہشیش اور ایلپرازولم کی ٹبلیٹس بھی برآمد کی تھی۔ ڈرگ پیڈلرس کی گرفتاری کے بعد سے اگسیالوس ڈیموٹریڈس کی ڈرگ ڈیلنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ڈرگس معاملے میں این سی بی گزشتہ سال اگیسیالوس سے پہلے 22 لوگوں کو گرفتار کرچکی تھی۔

      اے این آئی کا ٹوئٹ


      این سی بی کے ذرائع کے مطابق، اکتوبر 2020 میں اگیسیالوس ڈیموٹریڈس کا تعلق ان ڈرگ پیڈلرس سے پایا گیا تھا، جنہیں ان سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے ای-ٹائمس کو بتایا تھا کہ ’گرفتار کیا گیا اگیسیالوس ڈیموٹریڈس سشانت سنگھ راجپوت کیس سے جڑے بالی ووڈ ڈرگس معاملے میں ڈرگ پیڈلرس کے رابطے میں تھا۔ ملزم معاملے میں سیدھے ملوث تھا، اس لئے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

      واضح رہے کہ گیبرئیلا ڈیموٹریڈس نے جولائی 2019 میں ارجن رامپال کے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ اس سے پہلے ارجن رامپال نے سابق مس انڈیا مہر جیسیا سے شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں، جن کے نام ماہیکا اور مائرہ ہیں۔ 20 سال تک ساتھ رہنے کے بعد یہ جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہوگیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: