ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں ڈرگس : این سی بی کے گھیرے میں آسکتے ہیں 50 سلیبریٹیز ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر

Sushant Singh Rajput Case : این سی بی نے بالی ووڈ میں ڈرگس کے مبینہ نیکسس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ اب تک کئی اہم اداکاراوں کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے ۔ مرکزی جانچ ایجنسی کے رڈار پر کئی اور بڑے نام آسکتے ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ میں ڈرگس : این سی بی کے گھیرے میں آسکتے ہیں 50 سلیبریٹیز ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر
دیپیکا پڈوکون ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کی جانچ کے دوران سامنے آئے ڈرگس اینگل نے فلم انڈسٹری سمیت ملک بھر کے لوگوں کو چونکا دیا ہے ۔ سشانت سنگھ کیس میں پوچھ گچھ کے اس معاملہ سے وابستہ لوگ ، ریا چکرورتی ، ڈرگس پیڈلرس سمیت کئی حراست میں لئے و گرفتار کئے گئے لوگوں نے انڈسٹری کے کئی لوگوں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ این سی بی کے رڈار پر 50 سے زیادہ سلیبریٹیز ہیں ۔


بتا دیں کہ بالی ووڈ میں ڈرگس کے معاملہ کی جانچ کر رہی این سی بی کی ٹیم نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون ، شردھا کپور ، سارا علی خان ، رکول پریت سنگھ اور دیگر کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ ایک افسر نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔ این سی بی کے سینئر افسر نے بتایا کہ دیپیکا پڈوکون کو جمعہ کو بلایا گیا ہے ۔


اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں ڈرگس اینگل کو لے کر این سی بی کی جانچ کے دوران بالی ووڈ میں ممنوعہ اشیا کا ایک بڑا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے ۔ افسرا ن بتایا کہ این سی بی نے اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اے لسٹ کی ہستیوں کو جانچ میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے ۔


این سی بی نے اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اے لسٹ کی ہستیوں کو جانچ میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے ۔
این سی بی نے اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اے لسٹ کی ہستیوں کو جانچ میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے ۔


موصولہ جانکاری کے مطابق دیپیکا پڈوکون ، سمونا اور رکول سے این سی بی کے ممبئی کے کولابہ میں واقع گیسٹ ہاوس میں سوال و جواب کئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی سارا علی خان اور شردھا کپور سے این سی بی کی زونل آفس میں پوچھ گچھ ہوگی ۔ اسی کے ساتھ این سی بی کی ٹیم بالی ووڈ کی پارٹیوں کی بھی جانچ کررہی ہے ۔ مرکزی جانچ ایجنسی کے رڈار پر تقریبا 50 اداکار ، اداکارہ ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 12:27 PM IST