ممبئی کروز ڈرگس معاملے (Curise Ship Drugs Case) میں گرفتار شاہ رخ خان (Shah rukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ عدالت نے ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔ آرین خان کو ممبئی سے ایک کروز جہاز سے مبینہ طور پر منشیات پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ تینوں گوا جانے والے کروز شپ سے گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ آرین خان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8 (c) ، 20 (b) ، 27 ، 28 ، 29 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ چودہ اکتوبر کو ممبئی سیشن کورٹ کی سماعت میں بیس اکتوبر تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ واضح رہے دو اکتوبر کو ممبئی سے گوا جا رہے کروز پر ڈرگس استعمال کے سلسلے میں این سی بی نے چھاپے ماری کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 14 اکتوبر کو آرین خان کو قرنطینہ ختم ہونے کے بعد مقامی آرتھر روڈ جیل کی جنرل بیرک میں منتقل کیا گیا تھا۔ این سی بی کی ابتدائی تحویل ختم ہونے کے بعد ، مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت مسترد کر دی اور انہیں عدالتی تحویل میں سنٹرل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل بھیج دیا۔ جہاں اسے سات دن قرنطینہ میں رکھا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔