ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا قہر میں سلمان خان نے بڑھایا مددکا ہاتھ, فرنٹ لائن ورکروں کیلئے خود پیک کیا کھانا اور کیا کوالٹی چیک

سلمان خان (salman khan) پچھلے لاک ڈاؤن کی طرح ایک بار پھر مہاراشٹرمیں نا فذ لاک ڈاؤن میں لوگوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا قہر میں سلمان خان نے بڑھایا مددکا ہاتھ, فرنٹ لائن ورکروں کیلئے خود پیک کیا کھانا اور کیا کوالٹی چیک
سلمان خان (salman khan) پچھلے لاک ڈاؤن کی طرح ایک بار پھر مہاراشٹرمیں نا فذ لاک ڈاؤن میں لوگوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

ممبئی: سلمان خان (salman khan) پچھلے لاک ڈاؤن کی طرح ایک بار پھر مہاراشٹرمیں نا فذ لاک ڈاؤن میں لوگوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔   ان کاایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ فرنٹ لائن ورکروں کے لئے کھانا پیک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی اداکار سلمان خان کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار نبھارہے ہیں۔ سلمان نے اتوار کے روز ایڈوانس فرنٹ کے اہلکاروں کے لئے کھانے کے پانچ ہزار کھا نے کاپیکٹ بھیجے۔ سلمان کی ٹیم نہیں بلکہ خود سلمان بھی اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں سلمان خان کومرون رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا اس ویڈیو میں وہ خود کھانا چکھ رہے ہیں۔ کھانا چکھنے کےبعد انہوں نے ماسک پہن لیا۔ پوری ٹیم کورونا ضابطے پر عمل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ سلمان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے باندرہ کے ایک ریسٹورینٹ پہنچے۔ یوا سینا کے رکن راہل کنل نے ٹویٹر پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سلمان ریسٹو رینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا یاد رہے کہ سلمان خان گذشتہ سال لاک ڈاون میں اپنے خاندان کے ساتھ پنویل میں واقع فارم ہاوس پرتھے۔ وہیں سےوہ کورونا متا ثرین کی مدد کرتے رہے۔ اس دوران بھی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Salman Khan (@salmankhanfanclub)





ان فلموں میں نظر آئیں گے بتا دیں کہ سلمان خان کی فلم 'رادھے یورموسٹ وانٹیڈ بھائی' کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا ، جس نے کئی ریکارڈ بنائے تھے۔ فلم کا پہلا گانا سیٹی مارپیر یعنی آج ریلیز ہو گی۔ فلم میں سلمان کے ساتھ دشا پاٹنی ، رندیپ ہڈااور جیکی شروف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رادھے کے علاوہ سلمان خان کے کھاتے میں 'کبھی عید کبھی دیوالی' ، 'کک 3' اور انتم شامل ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 27, 2021 01:20 PM IST