ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

!بالاکوٹ اسٹرائک اور ہندستان۔پاکستان تعلقات کے بارے میں نہیں جانتے سنی دیول

سنی دیول نے کہا کہ 'بالاکوٹ ایئر اسٹرائک اور ہندستان۔ پاکستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں ہے

  • Share this:
!بالاکوٹ اسٹرائک اور ہندستان۔پاکستان تعلقات  کے بارے میں نہیں جانتے سنی دیول
سنی دیول

لوک سبھا الیکشن کیلئے حال ہی میں انتخابی مہم شروع کرنے والے اداکار سے لیڈر بنے سنی دیول نے گزشتہ دنوں گرداس پور سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت 'غدر' فلم میں اداکئے گئے اپنے حب الوطنی کے کردار کی یاد دلانے کے ساتھ ہی اپنی ایک اور فلم کا ڈائیلاگ 'ڈھائی کلو کا ہاتھ' لوگوں کو سنایا تھا۔ لیکن اب سنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے ساتھ ہندستان کے تعلقات اور  بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے بارے میں وہ معلومات نہیں ہے۔


سنی دیول نے کہا کہ 'بالاکوٹ ایئر اسٹرائک اور ہندستان۔ پاکستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں مجھے زیادہ معلوم نہیں ہے'َ۔ ایک نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ' میں یہاں لوگوں کی خدمت کرنے آیا ہوں۔ میں اگر جیت گیا تو اس بارے میں کچھ کہہ سکوں گا لیکن ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا'۔


बालाकोट एयरस्ट्राइक और भारत-पाक संबंधों के बारे में नहीं जानते सनी देओल!

First published: May 08, 2019 09:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading