உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Conman Case: جیکلن فرنانڈیز-نورا فتیحی کو ملے تحفوں کو ضبط کرے گی ED,پالتو جانوروں کے بدلے وصول کرے گے پیسے

    جیکلن اور نورا، دونوں نے سوکیش سے گفٹ لینے کی بات قبول کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ایکٹریس ای ڈی کے لئے سوکیش کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھی تیار ہوگئی ہیں۔

    جیکلن اور نورا، دونوں نے سوکیش سے گفٹ لینے کی بات قبول کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ایکٹریس ای ڈی کے لئے سوکیش کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھی تیار ہوگئی ہیں۔

    جیکلن اور نورا، دونوں نے سوکیش سے گفٹ لینے کی بات قبول کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ایکٹریس ای ڈی کے لئے سوکیش کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھی تیار ہوگئی ہیں۔

    • Share this:
      کروڑ پتی ٹھگ سوکیش چندرشیکھر، جیکلن فرنانڈیز اور نورا فتیحی کے منی لانڈرنگ (Nora Fatehi oeny Laundering Case) معاملے میں لگاتار نئے اپ ڈیٹ آرہے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) ان سبھی سے بے حد سختی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ جیکلن اور نورا، دونوں نے سوکیش سے گفٹ لینے کی بات قبول کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دونوں ایکٹریس ای ڈی کے لئے سوکیش کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھی تیار ہوگئی ہیں۔ اس درمیان، اس کیس سے جڑا ایک اور اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ای ڈی ان دونوں ایکٹریس سے سوکیش کی جانب سے دئیے گئے بیش قیمتی گفٹ کو سیز کرے گی۔

      ای ڈی ذرائع کے مطابق، جیکلن (Jacqueline Fernandez Sukesh Gift) اور نورا کو کچھ پالتو جانور بھی بطور گفٹ دئیے گئے تھے، اور ایسی صورتحال میں، اُنہیں اُن کی قیمت جتنی رقم کو بھی اٹیج کیا جائے گا۔ سوکیش نے مبینہ طور پر دسمبر 2020 اور اگست 2021 کے درمیان جیکلن فرنانڈیز کو 10 کروڑ روپے اور اُس سے زیادہ کے گفٹ دئیے۔ اس کے علاوہ، ایک اسکرین رائٹر نے جیکلن فرنانڈیز کے اکاونٹ میں ایک وینچر کے لئے سوکیش چندرشیکھر کو 15 لاکھ روپے واپس کرنے کے لئے کمٹ کیا ہے۔

      نورا۔جیکلن کو تحفوں میں ملی کار ہوگی ضبط
      نورا فتیحی (Nora Fatehi Sukesh Gift) نے پوچھ تاچھ کے دوران عہدیداروں کو بتایا، ’’ای ڈی سوکیش چندرشیکھر کی جانب سے تحفے میں دی گئی بی ایم ڈبلیو کار کو ضبط کرنے کے لئے آزاد ہے۔‘‘ آئی اے این ایس کے مطابق، ذرائع نے کہا ہے کہ جیکلن فرنانڈیز کے ساتھ بھی ایسا ہی تھا اور انہوں نے بھی ای ڈی کو ایسا کرنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا، ’’جیکلن نے بتایا ہے کہ وہ سوکیش کے بیک گراونڈ کو نہیں جانتی ہے اور وہ سوکیش کی جانب سے دئیے گئے گفٹ کو سیز کرنے کی کارروائی میں تعاون کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔‘‘

      اس ایکٹ کے تحت ضبط ہوں گے جیکلن۔نورا کے تحفے
      اٹیچمنٹ کو پروسس کرنے کے لئے پی ایم ایل اے کی دفعہ 5 کا استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مابق، ان سبھی گفٹس کو مبینہ طور پر جبراً وصولی کے پیسوں سے خریدا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ جیکلن اور نورا کو دئیے گئے گفٹ اور دیگر سامان کو ضبط کرنے والے تھے، حالانکہ، چونکہ اُنہیں پہلے چارج شیٹ درج کرنی تھی، اس لئے کارروائی ٹھپ ہوگئی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: