உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ای ڈی کی ٹیم، منی لانڈرنگ سے جڑا ہے معاملہ

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کی ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کی ٹیم بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) سے دہلی میں گزشتہ پانچ گھنٹے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جیکلین سے ای ڈی کی ٹیم دہلی میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

      بنیادی طور پر سری لنکا کی رہنے والی جیکلین فرنانڈیز کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔ جیکلین فرنانڈیز کے والد سری لنکا کے رہنے والے ہیں جبکہ ممی ملیشیا کی ہیں۔ جیکیلن فرنانڈیز کے والد میوزیشین ہیں اور ممی ایئر ہوسٹیس ہوا کرتی تھی۔ 4 بھائی - بہنوں میں جیکلین فرنانڈیز سب سے چھوٹی ہیں۔ جیکلین فرنانڈیز سے بڑی ایک بہن اور دو بڑے بھائی ہیں۔

      جیکلین فرنانڈیز 2006 میں مس سری لنکا یونیورس چنی گئیں اور ماڈلنگ کرنے لگی تھیں۔ سال 2009 میں ایک ماڈلنگ اسائنمنٹ پر انڈیا آئیں اور اسی دوران ’الادین‘  فلم کے لئے آڈیشن دیا اور منتخب ہوگئیں۔ جیکلین فرنانڈیز نے اسی فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔ اپنی فلم میں پرفیکشن لانے کے لئے جیکلین فرنانڈیز نے ہندی سیکھی۔

      Twitter Printshot

      جیکلین فرنانڈیز نے ڈیبیو ’الادین‘ سے کیا، لیکن ’مرڈر 2‘ میں انہیں پہچان ملی۔ اس کے بعد تو اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ’ہاوس فل 2‘، ’ریس -3‘، ’کک‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھائی۔ جیکلین فرنانڈیز کی آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ ہے، جس میں سیف علی خان، ارجن کپور اور یامنی گوتم کے ساتھ نظر آئیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: