உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Actress Education:دیپیکا پڈوکون، امیشا پٹیل، پریتی زنٹا اور سونم کپور کی تعلیمی قابلیت

    کتنا پڑھی لکھی ہیں آپ کی یہ پسندیدہ اداکارائیں۔

    کتنا پڑھی لکھی ہیں آپ کی یہ پسندیدہ اداکارائیں۔

    Bollywood Actress Education: ان اداکاراؤں نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایک سے بڑھ کر ایک بہترین فلمیں کی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جس کے پرستار ہیں، وہ تعلیم کے معاملے میں کیسے رہے ہیں؟

    • Share this:
      Bollywood Actress Education:اپنے دلکش حسن و اداوں سے فینس کو دیوانہ بنانے والی پریٹی زنٹا، امیشا پٹیل، دیپیکا پڈوکون اور سونم کپور کی ہر اپڈیٹ کا اُن کے فینس کو انتظار رہتا ہے، ان اداکاراؤں نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایک سے بڑھ کر ایک بہترین فلمیں کی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جس کے پرستار ہیں، وہ تعلیم کے معاملے میں کیسے رہے ہیں؟

      پریتی زنٹا
      شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ سے اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی پریتی زنٹا نے بہت کم وقت میں سینما کی دنیا میں بڑا نام کرلیا تھا۔ کرئیر میں پریتی زنٹا نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیںَ ایکٹنگ کے علاوہ پریتی اپنی پڑھائی میں بھی بہت اچھی طالبہ رہی ہیں۔ پریتی نے انگلش آنرس سے گریجویشن اور کریمنل سائیکالوجی سے پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔

      امیشا پٹیل
      سال 2000 میں فلم کہو نا پیار ہے سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی امیشا پٹیل ان دنوں فلمی پردے سے دور ہیں۔ ان کے کیرئیر کی شروعات تو دھوم دھام سے ہوئی لیکن بعد میں ان کی فلمیں کچھ خاص کمال نہیں کر سکیں۔ امیشا پٹیل ان دنوں سوشل میڈیا پر بجلی گراتی رہتی ہیں۔ اداکاری کا کیریئر بھلے کام نہ آیا ہو لیکن امیشا پٹیل پڑھائی کے معاملے میں بہت آگے رہی ہیں۔ انہوں نے ٹفٹس یونیورسٹی (Tufts University )، بوسٹن، امریکہ سے کامرس میں گریجویشن مکمل کیا ہے۔

      دییپیکا پڈوکون
      5 جنوری 1986 کو پیدا ہونے والی دپیکا پڈوکون آج بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ دیپیکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سال 2007 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'اوم شانتی اوم' سے کیا۔ انہوں نے بنگلور کے صوفیہ ہائی اسکول سے 10ویں تک تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ 12ویں کی تعلیم کے لیے بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج چلی گئیں۔ سوشیالوجی میں آرٹس سے گریجویشن کرنے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا، لیکن ماڈلنگ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکی اور درمیان میں ہی تعلیم چھوڑ دی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actress Education:ایشوریہ،کرینہ،جوہی اوررانی مکھرجی کی تعلیمی قابلیت جانیے

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actors Education:امیتابھ بچن اور تینوں خان، جانیے کس نے کی کتنی پڑھائی؟

      سونم کپور
      9 جون 1985 کو انیل کپور کے گھر پیدا ہونے والی سونم کپور کا نام بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم سانوریا سے کیا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سونم نے ممبئی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایسٹ لندن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: