عید کے موقع پر نظر آیا سلمان خان اور شاہ رخ خان کا سویگ، فینس کو کچھ اس انداز میں دی مبارکباد، دیکھئے ویڈیو
عید کے موقع پر نظر آیا سلمان خان اور شاہ رخ خان کا سویگ، فینس کو کچھ اس انداز میں دی مبارکباد، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ وائرل بھیانی ۔
Eid 2023 : بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کے گھروں کے باہر بھی فینس بڑی تعداد میں نظر آئے ، جو ان کی ایک جھلک پانے کیلئے بے تاب نظر آرہے تھے ۔ تاہم ان دونوں اسٹارز نے اپنے فینس کو مایوس نہیں کیا اور سامنے آکر انہیں مبارکباد دی ۔
نئی دہلی : سنیچر کے روز ملک بھر میں عید منائی گئی ۔ اس موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی بالی ووڈ اسٹارز کے گھروں کے باہر فینس کا مجمع دیکھنے کو ملا ، جو اپنے پسندیدہ اسٹارز کی جھلک پانے کیلئے وہاں جمع تھے ۔ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کے گھروں کے باہر بھی فینس بڑی تعداد میں نظر آئے ، جو ان کی ایک جھلک پانے کیلئے بے تاب نظر آرہے تھے ۔ تاہم ان دونوں اسٹارز نے اپنے فینس کو مایوس نہیں کیا اور سامنے آکر انہیں مبارکباد دی ۔
عید کے دن سلمان خان کا سویگ بالکل الگ نظر آیا ۔ انہوں نے اس خاص دن پر بلیک کلر کا پٹھانی کرتا پہن رکھا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ قابل دید تھی ۔ سلمان خان کو دیکھ کر فینس اور پرجوش ہوگئے اور زور زور سے شور مچانے لگے ۔ بھائی جان نے بھی اپنے خاص انداز میں ہاتھ ہلا کر سبھی کو عید کی مبارکباد دی ۔
وہیں بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کے باہر بھی فینس کا ایک بڑا ہجوم نظر آیا ۔ کنگ خان نے اپنی بالکنی میں آکر فینس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی ۔
خیال رہے کہ سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' ریلیز کرکے فینس کو عیدی دی تو ان کے فینس نے بھی اس فلم پر پیار لٹاکر سلمان خان کی خوش کو دوگنا کردیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔