உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد اعجاز خان نے مانگی معافی، بولے - کاش میں تجھ سے...

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد اعجاز خان نے مانگی معافی

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد اعجاز خان نے مانگی معافی

    بگ باس 14 (Bigg Boss 14) کے کنٹسٹنٹ رہے اعجاز خان (Eijaz Khan)نے اداکار کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے اداکار سے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بگ باس -13 (Bigg Boss 13) کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال نے ان کی فیملی کو ہی نہیں بلکہ مداحوں اور دوستوں کو بھی گہرا صدمہ ہے۔ اکثر اپنی ادا اور بات کرنے کے انداز سے لوگوں کا دل جیتنے والے سدھارتھ کے انتقال سے ٹی وی ستارے بہت جذباتی ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں بگ باس-14 (Bigg Boss 14) کے کنٹسٹنٹ رہے اعجاز خان (Eijaz Khan) نے ادار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے اداکار سے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی ہے۔

      اعجاز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’میں ٹوکن گیشچر میں یقین نہیں رکھتا ہوں۔ مجھے تجھ سے کچھ بات کرنی ہے، جو ادھوری رہ گئی ہے۔ اب یہ بات کیسے کہوں یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ سب سے پہلے تو میں تجھ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں نے تجھے فون کرنے یا ملنے کی کوشش نہیں کی۔ پتہ نہیں کیا وجہ تھی۔ شاید میں اپنے کام میں مصروف ہوگیا تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ ہم دونوں کہیں نہ کہیں تو ٹکرا ہی جائیں گے۔ اب مجھے نہیں معلوم کہ اس بات کے لئے میں خود کو کیسے معاف کروں گا۔

      بگ باس -13 کے ونر سدھارتھ شکلا کے انتقال نے ان کی فیملی کو ہی نہیں بلکہ مداحوں اور دوستوں کو بھی گہرا صدمہ ہے۔
      بگ باس -13 کے ونر سدھارتھ شکلا کے انتقال نے ان کی فیملی کو ہی نہیں بلکہ مداحوں اور دوستوں کو بھی گہرا صدمہ ہے۔


      سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا- وہاں بگ باس کے گھر میں تجھ سے پیار ہوگیا تھا بھائی۔ میں نے زندگی میں اتنے قریب سے کسی کا مشاہدہ نہیں کیا۔ بگ باس کے گھر میں صرف تو ہی مجھے اچھے سے سمجھتا تھا۔ تیرے اصول، تیرا بے جھجھک بولنا، تیرا ہر بات پر ڈٹ جانا... ان باتوں سے تو سیکھاتا تھا کہ جیتنے تک ہار نہیں مانا۔ تیرا ٹاسک کو ہمیشہ اپنے حساب سے سمجھنا۔

      اعجاز خان نے مزید بھاری دل سے لکھا- تیرا مجھے یہ سمجھانا کہ کردار کی طاقت کتنی اہم ہے۔ اپنی سچائی کو کسی دوسرے کے سامنے رکھنا اور پھر اسے منوانا۔ تیرے جیسا دوسرا کوئی نہیں ہو سکا، میں نے کوشش کی۔ شکریہ بھائی...

      Eijaz Khan, Sidharth Shukla, Eijaz Khan on Sidharth Shukla death, Eijaz Khan Emotional Post, Eijaz Khan says sorry to Sidharth Shukla, सिद्धार्थ शुक्ला, एजाज खान

      انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا- تجھے جتنا سمجھا، اتنا اور تجھے پیار کرنے کا دل کرتا تھا یار۔ اس زندگ میں نہ، ایک عمر کے بعد اچھی دوستی ہوتی نہیں کیونکہ موقع نہیں ملتا کہ آپ کسی کے ساتھ اتنا وقت بتاو گے، لیکن مجھے یہ عزت ملی کہ تجھے کھانا، سلاد اور پروٹین شیک کتنا پسند تھا۔ تو کیسے ورک آوٹ کرتا تھا اور تیرا کون سا گانا فیورٹ تھا۔ تو انمول ہے۔

      میرے لئے ترغیب ہے بھائی تو۔ میرا آئیڈل۔ تونے ایک بات جو بولی تھی نا، اس سے اب بھی مجھے اتنی طاقت ملتی ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ تیری یاد اور نصیحت کو بلندی پر رکھوں گا۔ مجھے اپنی زندگی کا حصہ بننے دینے کے لئے شکریہ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: