உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پویترا پونیا-اعجاز خان نے کرلی منگنی، انگیجمنٹ رِنگ فلانٹ کرتی نظرآئی اداکارہ

    ٹی وی ایکٹرس پویترا پونیا اور اعجاز خان ۔

    ٹی وی ایکٹرس پویترا پونیا اور اعجاز خان ۔

    پویترا اور اعجاز کافی عرصے سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں۔ اپنی شادی کے بارے میں پویترا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، "ہر کوئی ہم سے ہماری شادی کے بارے میں ہمیشہ پوچھتا ہے، لیکن سچ پوچھیں تو ہم شادی شدہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی انڈسٹری کے پاپولر کپل اعجاز خان اور پویتر پونیا نے گپ چپ منگنی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر پویترا نے ایک تصویر شیئر کرکے ان افواہوں کو ہوا دی تھی لیکن اب میڈیا رپورٹس میں کپل کی منگنی کی خبر پکی بتائی جارہی ہے۔ پویتر اور اعجاز طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دونوں کی لو اسٹوری ریالٹی شو بگ باس 14 کے گھر سے شروع ہوئی تھی۔

      پویترا نے انسٹاگرام پر شیئر کی فوٹو
      پویترا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ انگیجمنٹ رِنگ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں پویترا نے کیپشن لھا۔ کیا واقعی؟ اداکارہ کے چہرے کی خوشی یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ یہ ان کی منگنی کی انگوٹھی ہے۔ پویترا کی اس تصویر کو دیکھ کر کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اور اعجاز نے گپ چپ طریقے سے سگائی کرلی ہے۔ دونوں کافی وقت سے شادی کا بھی پلان بنا رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Eijaz Khan (@eijazkhan)





      قریبی ذرائع نے بھی کی سگائی کی تصدیق
      پویترا کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ رپورٹ کے مطابق پویترا کے قریبی ساتھی نے ان دونوں کی منگنی کو پکی خبر بتایا ہے۔ ایک قریبی ذریعہ کے مطابق، "اعجاز نے پویترا کو حیران کر دیا ہے، انہیں اس کا اندازہ نہیں تھا۔ یہ سب پیر کی شام کو ہوا، جوڑا شادی کی پلاننگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "تصویر پوسٹ کرنے کے باوجود، پویترا منگنی کے بارے میں بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ وہ اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’آدی پروش‘ میں سیف علی خان کے لُک کو ہندو مہاسبھا نے بتایا’دہشت گرد خلجی‘

      یہ بھی پڑھیں:
      اسٹیج پر پرفارم کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے اوڈیا سنگر مرلی مہاپاترا، لوگوں کو یاد آئے KK

      بتادیں کہ پویترا اور اعجاز کافی عرصے سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں۔ اپنی شادی کے بارے میں پویترا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، "ہر کوئی ہم سے ہماری شادی کے بارے میں ہمیشہ پوچھتا ہے، لیکن سچ پوچھیں تو ہم شادی شدہ ہیں۔ جب آپ کسی کے ساتھ کافی دیر تک ہوتے ہیں، تو آپ ایک دوسرے کو بوائے فرینڈ گرل فرینڈ کے طور پر دیکھنا چھوڑ دیتے ہیں، لیکن ہم کب کسی تقریب میں باضابطہ طور پر خود کو شوہر اور بیوی کا اعلان کریں گے تو یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: