உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بولیں ایکتا کپور، ’سوچا نہیں تھا ’اگستے‘ کی کہانی کا خاتمہ ایسا ہوگا‘

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بولیں ایکتا کپور، ’سوچا نیں تھا ’اگستے‘ کی کہانی کا خاتمہ ایسا ہوگا‘

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بولیں ایکتا کپور، ’سوچا نیں تھا ’اگستے‘ کی کہانی کا خاتمہ ایسا ہوگا‘

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو آخری وداعی دیتے ہوئے ایکتا کپور (Ekta Kapoor) نے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ سدھارتھ شکلا نے ایکتا کپور کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم آلٹ بالاجی کے لئے بنی ’بروکن بٹ بیوٹی فل 3 (Broken But Beautiful 3)‘ سیریز سے حال ہی میں ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اداکار اور بگ باس 13 (Bigg Boss 13) کے فاتح سدھارتھ شکلا کے انتقال (Sidharth Shukla Death) سے ان کے مداح، دوستوں اور ان کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ آنجہانی اداکار کے انتقال کی خبر 2 ستمبر کی صبح جیسے آئی، سوشل میڈیا پر غم کی لہر دوڑ گئی۔ 2 ستمبر کو اداکار کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 40 سال کے تھے۔ ان کے انتقال پر ٹی وی سے بالی ووڈ اسٹارس تک نے سوشل میڈیا (Social Media) پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکتا کپور (Ekta Kapoor) کو بھی سدھارتھ شکلا کے انتقال کا گہرا صدمہ لگا ہے۔ ’بروکن بٹ بیوٹی فل 3‘ کی یادوں کے ساتھ ساتھ سدھارتھ شکلا کے انتقال نے ایک بار پھر انہیں سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی یاد دلا دی۔

      سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو آخری وداعی دیتے ہوئے ایکتا کپور (Ekta Kapoor) نے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔
      سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو آخری وداعی دیتے ہوئے ایکتا کپور (Ekta Kapoor) نے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔


      فٹ اور فٹنس فریک سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا 40 سال کی عمر میں یوں دنیا سے چلے جانا، ہر کسی کو حیران اور پریشان کر رہا ہے۔ سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کو ایک بار پھر ٹی وی سے بالی ووڈ کا سفر کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو یاد کرنے لگے ہیں۔ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کو آخری وداعی دیتے ہوئے ایکتا کپور (Ekta Kapoor) نے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ سدھارتھ شکلا نے ایکتا کپور کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم آلٹ بالاجی کے لئے بنی ’بروکن بٹ بیوٹی فل 3 (Broken But Beautiful 3)‘ سیریز سے حال ہی میں ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا۔

      Sidharth Shukla Death, Rip Sidharth Shukla, Sidharth Shukla demise, Ekta Kapoor Emotional Note, Broken But Beautiful 3, Agastya rao aka Sidharth Shukla, ब्रोकन बट ब्यूटीफुल 3, सिद्धार्थ शुक्ला, सिद्धार्थ शुक्ला का निधन, एकता कपूर की इमोशल नोट, सोशल मीडिया

      ایکتا کپور نے سدھارتھ- شہناز کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا- ’کل سے حیران ہوں۔ گزشتہ سال کی ہی طرح خالی پن سا محسوس ہو رہا ہے۔ دو نوجوان لوگ اور ان کی غیر منصوبہ بند تقدیر۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ’اگستے‘ کی کہانی کا خاتمہ ایسا ہوگا۔ فیملی، قریبی لوگوں اور مداحوں کو اس مایوسی کی گھڑی میں ہمت ملے۔ ہمارے شو کو جتنا پیار ملا، اسے دیکھ کر میں کہہ سکتی ہوں کہ مداح اسے واقعی بہت پیار کرتے ہیں۔ بھگوان تمہاری آتما کو شانتی دے سدھارتھ‘۔

      اپنے نوٹ میں انہوں نے سشانت سنگھ کا نام نہیں لکھا، لیکن اشارہ اسی طرف ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی ایکتا کپور نے ایک قریبی رشتہ شیئرکیا۔ انہوں نے سشانت سنگھ کو ٹیلی ویژن پر پہلا بریک ’کس ملک میں ہے میرا دل‘ شو کے ساتھ دیا تھا۔ اس کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کو ’پوتر رشتہ‘ میں انہوں نے بریک دیا، جس کی وجہ سے ان کا خاص نام ہوا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: