Elnaaz Norouzi Video:لفٹ میں نظرآیا ایلناز نوروزی کا کول انداز، ویڈیو میں نظر آئیں دلکش ادائیں
Sacred Games فیم اداکارہ ایلناز نوروزی نے لفٹ میں دکھایا جلوہ۔
Elnaaz Norouzi Video: ایلناز نوروزی کے اداکاری کے کیریئر پر غور کریں تو اداکارہ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز سیکرڈ گیمز سے خاص پہچان ملی ہے۔ اس سیریز کے دونوں سیزن میں ایلناز نوروزی کا نام اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر راتوں رات سرخیوں میں آگیا تھا۔
Elnaaz Norouzi Video:اگر بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کا ذکر کیا جائے اور اس میں ایلناز نوروزی کا نام شامل نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ ایلناز نوروزی اکثر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایلناز نوروزی نے سوشل میڈیا پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایلناز نوروزی کا کول انداز دیکھ کر مداح ان کے دیوانے ہو رہے ہیں۔
ایلناز نوروزی نے شیئر کیا تازہ ویڈیو
دراصل، ایلناز نوروزی سوشل میڈیا پر روزانہ ایک سے زیادہ تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا نام بھی سرخیوں میں آتا رہتا ہے۔ایلناز نوروزی کی تازہ ترین ویڈیو کے حوالے سے کہا جائے تو انہوں نے حال ہی میں اسے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ ایلناز کو لفٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایلناز لفٹ میں اپنے کول لُک سے سب کی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔ یہی نہیں ویڈیو میں ایلناز نوروزی مختلف لباس بدلتی نظر آرہی ہیں۔ الناز کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ایلناز نوروزی کی اس ویڈیو کو مداح بے حد پسند کررہے ہیں اور اس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔
ایلناز نوروزی کو ملی سیکریڈ گیمس سے پہچان
دوسری جانب ایلناز نوروزی کے اداکاری کے کیریئر پر غور کریں تو اداکارہ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز سیکرڈ گیمز سے خاص پہچان ملی ہے۔ اس سیریز کے دونوں سیزن میں ایلناز نوروزی کا نام اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر راتوں رات سرخیوں میں آگیا تھا۔ اس کے بعد ایلناز نے ناگن جن جن جیسے سوپر ہٹ گانوں سے دھوم مچا دی تھی۔ حال ہی میں ایلناز فلم جگ جگ جیو میں آئٹم ڈانس کرتی بھی نظر آئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔