ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار عمران ہاشمی کے اس رومانٹک ویڈیو نے اڑائی لوگوں کی نیند، رومانس کرتے ہوئے آئے نظر

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی (Emraan Hashmi) کے نئے گانے میں آپ ان کا رومانٹک انداز دیکھ سکتے ہیں۔ سنگیت کافی اچھا ہے۔ نوجوانوں کو یہ گانا واقعی پسند آئے گا۔

  • Share this:
اداکار عمران ہاشمی کے اس رومانٹک ویڈیو  نے اڑائی لوگوں کی نیند، رومانس کرتے ہوئے  آئے نظر
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی (Emraan Hashmi) کے نئے گانے میں آپ ان کا رومانٹک انداز دیکھ سکتے ہیں۔ سنگیت کافی اچھا ہے۔ نوجوانوں کو یہ گانا واقعی پسند آئے گا۔

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی (Emraan Hashmi)  کی طویل وقت سے کوئی بڑی فلم رلیز نہیں ہوئی ہے لیکن وہ فینس کے درمیان اپنی موجودگی بنائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے ایک نئے میوزک ویڈیو کے بارے بتایا تھا جو رلیز ہو گیا ہے۔ ان کے اس نئے رومانٹک گانے کا نام ہے، لٹ گئے (Lut Gaye)۔  اداکار نے رلیز ڈیٹ کی جانکاری پہلے فینس کو دے دی تھی۔ گانے میں آپ ان کا رومانٹک انداز دیکھ سکتے ہیں۔ سنگیت کافی اچھا ہے۔ نوجوانوں کو یہ گانا واقعی پسند آئے گا۔ میوزک ویڈیو میں عمران کے ساتھ یکتی تھریجا نظر آرہی ہیں۔


عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گانے کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے، جم کر پیار کرو پھر بالکل بھی نہیں۔ پیار کا کیا صحیح طریقہ ہوتا ہے وہ لٹ گئے سے پتہ چلتا ہے۔ گانا رلیز ہو گیا ہے۔ ابھی سنیں۔


یہ گانا جبین نوٹیال نے گایا ہے۔ تنیشک باغچی نے اس گانے کو سنگیت دیا ہے۔ منوج منتسر نے گیت لکھا ہے۔ آپ یہ پورا گانا یوٹیوب یا ٹی سیریز کے آفیشیل اکاؤنٹ پر جاکر سن سکتے ہیں۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے گانے کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ گانے کے رلیز کے ایک گھنٹے کے اندر یہ گانا وائرل ہوگیا۔


ورک فرنٹ کی بات کریں تو عمران ہاشمی جلد ہی چہرے فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ خبر ہے عمران ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہیں آخری مرتبہ فلم وائے چیٹ انڈیا میں دیکھا گیا تھا جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 19, 2021 11:27 AM IST