ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا پنڈت کی انتہائی بولڈ تصویر پر ایک شخص نے کہا : کپڑے اتار دیتی تو....، اداکارہ نے دیا یہ منہ توڑ جواب

اداکارہ نے اپنی ایک انتہائی بولڈ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے ، جس میں وہ نائٹ ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کو ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا ہے اور کئی لوگوں نے کمنٹ بھی کیا ہے ۔ پرینکا کے فینس ان کی کافی تعریف کررہے ہیں ، مگر جیسا ہر سلیبریٹی کے ساتھ ہوتا ہے ویسا ہی پرینکا کو بھی جھیلنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
پرینکا پنڈت کی انتہائی بولڈ تصویر پر ایک شخص نے کہا : کپڑے اتار دیتی تو....، اداکارہ نے دیا یہ منہ توڑ جواب
پرینکا پنڈٹ کی انتہائی بولڈ تصویر پر ایک شخص نے کہا : کپڑے اتار دیتی تو....، اداکارہ نے دیا یہ منہ توڑ جواب

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پرینکا پنڈت عرف گارگی پنڈت کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ ان کی فلمیں اور بھوجپوری گانے تہلکہ مچاتے رہتے ہیں ۔ پرینکا پنڈت جتنی اپنی اداکاری کیلئے سرخیوں میں رہتی ہیں ، اس سے زیادہ وہ اپنے بولڈ لک اور ہاٹ اوتار کیلئے جانی جاتی ہیں ۔ پرینکا پنڈٹ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر انہیں چھ لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں جو ان کی اداوں کے دیونے ہیں ۔ وہ بھی اکثر اپنی بولڈ اور گلیمرس تصاویر شیئر کرکے فینس کا دل جیت لیتی ہیں ۔


حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک انتہائی بولڈ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے ، جس میں وہ نائٹ ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کو ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا ہے اور کئی لوگوں نے کمنٹ بھی کیا ہے ۔ پرینکا کے فینس ان کی کافی تعریف کررہے ہیں ، مگر جیسا ہر سلیبریٹی کے ساتھ ہوتا ہے ویسا ہی پرینکا کو بھی جھیلنا پڑ رہا ہے ۔




دراصل کچھ ٹرولرس پرینکا کی تصویر پر فحش باتیں لکھ رہے ہیں ۔ ایسے ہی ایک شخص نے انتہائی غلط کمنٹ کیا ۔ سونو یادو نام کے یوزر نے بھوجپوری میں لکھا : کپڑا اتار دیتی تو اور اچھا رہتا ۔ اس شخص کے کمنٹ کا اداکارہ نے بھی منہ توڑ جواب دیا ۔



بھوجپوری اداکارہ پرینکا پنڈت نے سونو یادو کے کمنٹ کے جواب میں لکھا : تمہیں تکلیف ہے تو آنکھیں بند کرلو یا بلاک کردو، تمہارا مشورہ نہیں مانگا ۔ اس جواب پر اس شخص نے پھر کمنٹ کیا کہ میم میں مشورہ نہیں دے رہا آپ کو ۔ پھر آپ بھی خود سوچئے کہ کیا آپ لوگ جو یہ سب پوسٹ ڈالتے ہو وہ سماج کیلئے اچھا نہیں ہے ۔ آپ اسٹار ہیں ، جب آپ ہی ایسی پوسٹ شیئر کریں گی تو دیگر لوگوں سے کیا امید کرسکتے ہیں ۔ باقی آپ کو میری بات بری لگی ہو تو معذرت ۔



اس کے جواب میں پرینکا نے لکھا : باقی دنیا تو میری پوسٹ سے خراب ہورہی ہے نا ، واہ بیٹے واہ ، سوچ کو سلام ہے تمہاری ۔ اتنی فکر ہے تو دیکھنا بند کردو ، ڈلیٹ کرو انسٹاگرام اور کام پر دھیان دو ، مشورہ دینے کیلئے میرے گھر پر میرے ماں باپ ہیں ، ان کو تکلیف نہیں ہے ، تو تم اپنی سوچ لے کر آگے نکلو ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 23, 2021 08:18 PM IST