ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکارہ انیتا ہسنندانی نے سالوں بعد چھوڑی ایکٹنگ ، بتایا کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ

انیتا ہسنندانی (Anita Hassanandani) نے حال ہی میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ انہوں نے اداکاری کریئر کو چھوڑنے کو فیصلہ کیا ہے ۔ یہ خبر سننے کے بعد جب فینس مایوس ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیوں اور کس وجہ سے لیا ہے ۔

  • Share this:
مشہور اداکارہ انیتا ہسنندانی نے سالوں بعد چھوڑی ایکٹنگ ، بتایا کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ
مشہور اداکارہ انیتا ہسنندانی نے سالوں بعد چھوڑی ایکٹنگ ، بتایا کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ ۔ فائل فوٹو ۔

ممبئی : ٹی وی سیریل ناگن سے مشہور ہوئی اداکارہ انیتا ہسنندانی ان دنوں اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہیں ۔ کچھ مہینے پہلے ہی وہ ماں بنی ہیں اور ان دنوں اپنے مدرہوڈ کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ بیٹے آرو ریڈی کے ساتھ انیتا اکثر تصاویر اور ویڈیوز اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انیتا نے حال ہی میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ انہوں نے اداکاری کریئر کو چھوڑنے کو فیصلہ کیا ہے ۔ یہ خبر سننے کے بعد جب فینس مایوس ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیوں اور کس وجہ سے لیا ہے ۔


انیتا ہسنندانی نے ایک ٹویٹ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ہر جگہ یہ خبر گردش کرہی ہے کہ میں اپنے پہلے پیار ایکٹنگ کو چھوڑ رہی ہوں ، میں نے ایسا کبھی نہیں کہا ، میں نے صرف اتنا کہا کہ میں ابھی اپنے بچے پر توجہ دینا چاہتی ہوں ، آرو میری ترجیح ہے ۔ میں کام پر واپس آوں گی ، جیسے ہی میں اس کیلئے تیار ہوجاوں گی ۔


بتادیں کہ ایکتا کپور کے سپرنیچورل سیریل ناگن میں شاندار اداکاری کرکے انیتا نے فینس کا دل جیت لیا تھا ۔ اس سے پہلے ٹائمس آف انڈیا کو دئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ صرف اپنے بیٹے کے ساتھ گھر پر وقت گزارنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی یہ طے کیا تھا کہ جب بھی میرا بچہ ہوگا تو میں انڈسٹری اور اپنے کام کو چھوڑ دوں گی ، میں اب صرف اپنے بیٹے کی ماں کے رول پر توجہ دینا چاہتی ہوں ۔




انیتا نے مزید کہا کہ لیکن پوری طرح سے ٹی وی شوز پر واپس آنا کب ہوگا ، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ، لیکن میں جب بھی واپس آوں گی سبھی کو پتہ چل جائے گا ۔

انیتا نے  کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے میں انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں ، اگر وبا نہیں ہوتی تو بھی میں ایسا ہی کرتی ۔ میں گھر پر اپنے بچے کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ۔ انیتا کا کہنا ہے کہ کام ابھی ان کے ذہن میں سب آخری چیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ابھی بھی میں کچھ کام کررہی ہوں ، جو میں نے الگ الگ برانڈس کے ساتھ کنٹریکٹ کیا تھا ۔ میں یہ سب سوشل میڈیا کیلئے کررہی ہوں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 12, 2021 08:52 PM IST