ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بھوجپوری اداکارہ شوبھی شرما کے ساتھ "سہاگ رات" کے سین میں نظر آئے کھیساری لال یادو

فلم کے ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی پیار اور پیسے کے درمیان کی لائن پر مبنی ہے۔

  • Share this:
بھوجپوری اداکارہ شوبھی شرما کے ساتھ
فلم کے ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی پیار اور پیسے کے درمیان کی لائن پر مبنی ہے۔

پٹنہ: بھوجپوری اسٹار کھیساری لال یادو (Khesari Lal Yadav) شوبھی شرما (Shubhi Sharma)  اور پوجا گانگولی اسٹارر رینو وجے فلمس انٹرٹینمنٹ نشانت اجول اور بلس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی بھوجپوری فلم ایک سازش جال کا ٹریلر آؤٹ ہوتے ہی وائرل ہوگیا ہے۔ فلم کا ٹریلر انٹر 10 میوزک بھوجپوری کے یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کو 19 گھنٹوں میں 767,242  مرتبہ دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ فلم کے ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی پیار اور پیسے کے درمیان کی لائن پر مبنی ہے۔

اس میں کھیساری لال یادو کو  اداکارہ پوجا پوجا گانگولی سے پیار ہوجاتا ہے لیکن پیسے کا زور ایسے چلتا ہے کہ پوجا کھیساری کو چھوڑنے کو مجبوری ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں کھیساری کے پاس شوبھی شرما کی انٹری ہوتی ہے لیکن ایک سچے پیار کی طرح کھیساری پوجا اور اس کے عاشق کو ملوانے کی ٹھان لیتے ہیں۔


فلم کا کلائمیکس کافی دلچسپ ہے۔ فلم میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو ناظرین کو خوب پسند آسکتی ہے۔ ایکشن، اموشن، گانے اور سمواد فلم کی خوبصورتی ہے۔ ٹریلر دیکھ کر یہی لگتا ہے۔

First published: Feb 12, 2020 09:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading