ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب اس مشہور اداکارہ نے کی خودکشی کرنے کی کوشش، اسپتال میں بھرتی ، فلمی دنیا میں ہنگامہ

بگ باس کنڑ (Big Boss Kannad) کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ چیترا کوٹٹورو (Actress Chaitra Kotturu) نے اپنے گھر پر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ 28 مارچ کو چیترا نے ایک کاروباری ناگا ارجن سے شادی کی تھی ۔ فی الحال پولیس جانچ کررہی ہے ۔

  • Share this:
اب اس مشہور اداکارہ نے کی خودکشی کرنے کی کوشش، اسپتال میں بھرتی ، فلمی دنیا میں ہنگامہ
اب اس مشہور اداکارہ نے کی خودکشی کرنے کی کوشش، اسپتال میں بھرتی ، فلمی دنیا میں ہنگامہ

بگ باس کنڑ (Kannad Bigg Boss) کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ چیترا کوٹٹورو  (Actress Chaitra Kotturu)  نے اپنے گھر پر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ پولیس  (Karnataka Police) کے مطابق کچھ دنوں پہلے ہی چیترا کی شادی ایک کاروباری ناگا ارجن کے ساتھ ہوئی تھی ، جس کے ساتھ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پہلے ناگا اراجن کے اہل خانہ شادی کیلئے رضامند نہیں تھے ۔ ناگا ارجن کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ڈرا دھمکا کر یہ شادی کی گئی ۔ اس کے بعد ناگا ارجن نے بھی اداکارہ پر شادی کیلئے مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا ۔


بتادیں کہ 28 مارچ کو کوٹٹورو اور ناگا ارجن کی ایک مندر میں شادی کی تصویر کافی وائرل ہوئی تھی ۔ فی الحال اس معاملہ کی جانچ کرناٹک کے کولار تھانہ کی پولیس کررہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے فریقین کو بیان درج کرانے کیلئے تھانہ بلایا تھا ، جس میں فی الحال اتنی جانکاری سامنے آئی ہے ۔ چیترا نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شادی کے بعد جب وہ ناگا ارجن کے گھر پہنچی ، تو انہیں گھر کے اندر نہیں جانے دیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی اہل خانہ نے دونوں کی شادی کو ماننے سے بھی انکار کردیا تھا ۔


انہوں نے الزام لگایا کہ ناگا ارجن کی طرف سے بار بار شادی ملتوی بھی کی جارہی تھی ۔ بعد میں میرے اہل خانہ کے دباو اور علاقہ کے کچھ با اثر افراد کی مدد سے یہ شادی ہوسکی تھی ۔ چیترا کوٹٹورو نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر میں نے ناگا ارجن کو نہیں چھوڑا تو مجھے جان سے مار دیں گے ۔


بتادیں کہ کوٹٹورو کنڑ بگ باس سیزن سات میں حصہ لے چکی ہیں ۔ اس سے پہلے وہ اس شو کی رائٹر بھی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 04:26 PM IST