ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ویلنٹائن ڈے پر عامر خان کا کرینہ کپور کو تحفہ، کہا۔ کاش ہر فلم میں تم سے رومانس کرپاتا

عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈا کا دوسرا پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس پوسٹر میں کرینہ کپور خان، عامر خان کو گلے سے لگائے نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کا اس فلم میں فرسٹ لُک ناظرین کو کافی پسند آرہا ہے۔

  • Share this:

ممبئی: 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کے دن عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈا کا دوسرا پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس پوسٹر میں کرینہ کپور خان، عامر خان کو گلے سے لگائے نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کا اس فلم میں فرسٹ لُک ناظرین کو کافی پسند آرہا ہے۔  یہ فوتو عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ساتھ میں کیپشن لکھا "پا لینے کی بےچینی اور کھو دینے کا ڈر۔ بس اتنا سا ہے، زندگی کا سفر" ساتھ ہی میں عامر خان نے کرینہ کپور کو ویلنٹائن ڈے وش بھی کیا اور کہا کاش وہ ان کے ساتھ پر فلم میں رومانس کرپاتے۔

اس فلم کا پہلا پوسٹر عامر خان نے ہی نومبر 2019 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کیا تھا۔ اس پوسٹر میں وہ ایک ٹرین کی سیٹ پر بیٹھے ہیں اور ان کے چہرے پر معصوم اور ہلکی سے مسکان ہے۔ ساتھ ہی میں سر پر ایک گلابی ربگ کی پگڑی ہے اور پوسٹر میں وہ لمبی داڑھی اور موچھوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری ایدھویت چندن نے کی ہے اور یہ فلم ٹام ہینکس کی 1994 میں بننے والی فلم فارریسٹ گمپ" کا آفیشل ریمیک ہے۔ عامر خان نے اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔ عامر خان کے" ساتھ کرینہ کپور خان، وجے سیتھوپتی بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔
First published: Feb 15, 2020 09:16 AM IST