ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انٹیمیٹ سین کرنے کے دوران خراب ہو جاتی ہے اس سپر اسٹار کی حالت، بیان کیا درد

حال ہی میں ایک مشہور بالی ووڈ اداکار اور ساؤتھ کے سپر اسٹار دُلکر سلمان نے بھی بتایا کہ ایسے سین شوٹ کرنے کے دوران ان کی حالت کس قدر خراب ہوجاتی ہے۔

  • Share this:
انٹیمیٹ سین کرنے کے دوران خراب ہو جاتی ہے اس سپر اسٹار کی حالت، بیان کیا درد
حال ہی میں ایک مشہور بالی ووڈ اداکار اور ساؤتھ کے سپر اسٹار دُلکر سلمان نے بھی بتایا کہ ایسے سین شوٹ کرنے کے دوران ان کی حالت کس قدر خراب ہوجاتی ہے۔

ان دنوں فلموں میں انٹیمیٹ سین بیحد عام بات ہوگئی ہے۔ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تقریبا سبھی ایکٹرس کو پردے پر انٹیمیٹ سین کرنے پڑے ہیں لیکن یہ بات کئی اسٹارس قبول کر چکے ہیں کہ سین کرنا پوری فلم کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ حال ہی میں ایک مشہور بالی ووڈ اداکار اور ساؤتھ کے سپر اسٹار دُلکر سلمان نے بھی بتایا کہ ایسے سین شوٹ کرنے کے دوران ان کی حالت کس قدر خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے وہ بڑی چالاکی سے کیمرے کے سامنے اپنی یہ حالت چھپاتے ہیں۔

دراصل دلکر سلمان حال ہی میں نیہا دھوپیا کے چیٹ شو "نوفلٹر " نیہا میں پہنچے تھے۔ اس انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیمیٹ سین شوٹ کرتے وقت وہ بری طرح نروس ہوجاتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان کے ہاتھ بھی کانپنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ "میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ کیا میری کو۔اسٹار سوچ رہی ہیں کہ میں اس سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہوں؟ پھر مجھے لگتا ہے کہ میں برہنہ ہوں اور وہ میرے اندر دیکھ سکتی ہیں کہ میں کیا ہوں"؟


دلکر سلمان نے آگے کہا کہ "ایسے میں شوٹ کرتے ہوئے ہمیشہ ہاتھوں کو اداکارہ کے بالوں کے پیچھے چھپا دیتا ہوں۔ حقیقی زندگی میں یہ ظاہر کرنا آسان ہوتا ہے کیونکہ میں سامنے والے انسان کو اس طرح جانتا ہوں لیکن کیمرے کے سامنے شوٹ کرنا بہت مشکلوں سے بھرا ہوتا ہے'۔ اس دوران دلکر نے سونم کپور کے ساتھ شوٹ کئے گئے انٹیمیٹ سین کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ "سونم کپور اس سب سے بہت سوئیٹ تھیں"۔

بتادیں کہ دُلکر سلمان، سونم کپور کےساتھ فلم دا زویا فیکٹر میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے کرکٹر کا کردار اداکیا تھا اور سونم کپور ان کے اپوزٹ تھیں۔ اس فلم میں ان دونوں کا رومانس بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ حالانکہ فلم ناظرین کو کچھ خاص متاثر نہیں کر سکی۔

First published: Dec 12, 2019 12:01 PM IST