ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکار کی ماں نکلیں کوروناوائرس پازیٹو، اسپتال میں نہیں ملابیڈ، سنجے دت نے کی مدد!

ستیہ جیت دبے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اسپتال میں بستر ملنے کے بعد بھی ان کی والدہ کو کس طرح پریشانی ہوئی۔

  • Share this:
اس اداکار کی ماں نکلیں کوروناوائرس پازیٹو، اسپتال میں نہیں ملابیڈ، سنجے دت نے کی مدد!
ستیہ جیت دبے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اسپتال میں بستر ملنے کے بعد بھی ان کی والدہ کو کس طرح پریشانی ہوئی۔

ان دنوں پورا ملک کورونا وائرس سے جوجھ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس کے  معاملات کم نہیں ہورہے ہیں۔ آئے دن نئے کیس آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیہ جیت دبے  (Satyajeet Dubey) کی 54 سالہ والدہ کوروناوائرس ٹیسٹ (coronavirus test) کے بعد کورونا پوزیٹیو (Coronavirus Positive) پائی گئیں۔ ستیہ جیت دبے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اسپتال میں بستر ملنے کے بعد بھی ان کی والدہ کو کس طرح پریشانی ہوئی۔

اداکار ستیہ جیت دبے نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ان کی 54 سالہ ماں کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ماں کو مئیگرین کی پریشانی ہے اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے انہیں تیز بخار آیا تھا۔ اس کے علاوہ سردی لگنا، الٹی آنا اور جس میں درد جیسی پریشانیاں بھی شروع ہوگئیں۔ جب ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کوروناپازیٹو پائی گئیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا کہ کیسے ان کی ماں کو داخل کوانے کیلئے بیڈ نہیں مل رہا تھا جس کے بعد انہیں اپنے اداکار ہونے کا استعمال کرنا پڑا۔

اس رپورٹ کے مطابق ستیہ جیت دبے نے بتایا۔ 'ایک بیٹے کے طور پر میں انہیں آرام کے معاملے میں سارا سکون دینا چاہتا تھا لیکن اگر آپ موجودہ حالات سے گزرتے ہیں تو دیکھیں گے ابھی اسپتال میں بستر ڈھونڈنا ناممکن ہے۔ بھگوان کا شکریہ ہے کہ میں جو کام کرتا ہوں اور جن لوگوں کے ساتھ کرتا ہوں اس کا فائدہ ہوا۔ میں نے کچھ لوگوں کو کال کیا اور انہوں نے میری مدد کی۔'




 




View this post on Instagram




 

We shall over come, sooner than later. Love and light.


A post shared by सत्यजीत/Satyajeet Dubey (@satyajeetdubey) on





اسی رپورٹ میں ستیہ جیت نے بتایا کہا ان کی فلم پرستھانم کے کو اسٹارس سنجے دت، علی فضل، ٹسکا چوپڑا اور امیتوش ناگپال نے ان کی مدد کی ہے۔بتادیں کہ فی الحال ستیہ جیت کی ماں کا علاج چل رہا ہے اور وہ اپنی بہن کے ساتھ پوری طرح آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے سبھی دوستوں، پڑوسیوں، بی ایم سی، کوروناواریئرس اور ڈاکٹرس کا شکریہ ادا کیا۔
First published: May 17, 2020 04:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading