رنبیر کپور کو پھر تولیہ میں دیکھنا چاہتی ہے یہ اداکارہ، عالیہ بھٹ کو دیکھ کر کہا یہ
رنبیر کپور بالی ووڈ کی کئی ٹاپ اداکاراؤں کو ڈیٹ کر چکےہیں۔ دیپکا پوڈوکون ،کٹرینہ کیف، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اب بالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ کا دل رنبیر کپور کی کیوٹنیس کیلئے دھڑک رہا ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 17, 2019 07:41 PM IST

رنبیر کپور بالی ووڈ کی کئی ٹاپ اداکاراؤں کو ڈیٹ کر چکےہیں۔ دیپکا پوڈوکون ،کٹرینہ کیف، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اب بالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ کا دل رنبیر کپور کی کیوٹنیس کیلئے دھڑک رہا ہے
رنبیر کپور بالی ووڈ کی کئی ٹاپ اداکاراؤں کو ڈیٹ کر چکےہیں۔ دیپکا پوڈوکون ،کٹرینہ کیف، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اب بالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ کا دل رنبیر کپور کی کیوٹنیس کیلئے دھڑک رہا ہے اور یہ اداکارہ ہیں نصرت بھروچا۔ نہیں ۔نہیں ، نصرت، عالیہ اور رنبیر کے بیچ میں نہیں آرہی ہیں بلکہ انہوں نے تو رنبیر کو ایک خاص لک میں دیکھنے کی فرمائش کردی ہے۔ نصرت بھروچا رنبیر کپور کو ایک مرتبہ پھر تولیہ یعنی ٹاول والے لک میں دیکھنا چاہتی ہیں۔
آئیفا ایوارڈس 2019کا نیا پرومو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں شو کے ہوسٹ آیوشمان کھرانہ ستاروں سے سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ آیوشمان پہلا سوال وکی کوشل سے پوچھتے ہیں کہ وہ بگ باس کے گھر میں کسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پروکی کوشلکہتے ہیں میں رنویر سنگھ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے دیکھنا ہے کہ یہ گھر اسے کیسے روک سکتا ہے۔ اس کے بعد آیوشمان نصرت سے پوچھتے ہیں تم بگ باس کے گھر میں کسے تولیہ یعنی ٹاول میں دیکھنا چاہتی ہو۔ اس پر نصرت کہتی ہیں بول دوں ۔۔۔ رنبیر کپور۔ تبھی آیوشمان انہیں یاد دلاتے ہیں۔ عالیہ یہیں بیٹھی ہیں۔ تو اس پر ایک دم سے نصرت ہنستے ہوئے کہتی ہیں ساری۔۔ آیوشمان کی اس بات پر عالیہ انگلی اٹھاکر ریئیکشن دیتی ہیں۔
#IIFA20 par reveal kiya humare stars ne ke kisko dekhna chaahte hain woh in the #BiggBoss house! Tune in to #IIFAAwards on 20th Oct at 8 PM. @ayushmannk @vickykaushal09 @NushratBharucha @aliaa08 @RanveerOfficial @Aparshakti #IIFAhomecoming #IIFA2019 pic.twitter.com/txlGk2UUpa
— COLORS (@ColorsTV) October 16, 2019