فلمی ستارے پردے پر خود کو کرداروں میں تو آسانی سے ڈھال لیتے ہیں لیکن ان کیلئے اپنی نجی زندگی سے جڑی کوئی بھ بات شیئر کرناآسان نہیں ہوتا۔ جہاں ایک طرف کئی ایسے سلیبرٹیز ہیں جو میڈیا کے سامنے آنے بارے میں بات کرنے سے بچتے ہیں لیکن انہوں نے انڈسٹری کی ایک اداکارہ کے کئی راز کھولے ہیں۔ آج سمی گریوال اپنا 72 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں ۔ تو آج کے اس خاص دن پر ان کے کچھ خاص انداز اور کیریئر سے جڑی کچھ مزیدار باتیں جانتے ہیں۔
سمی گریوال اپنی داکاری سے زیادہ اپنے تاک شو کیلئے پہچانی جاتی ہیں۔
ان کا یہ ٹاک شوآج بھی کئی فلمی ستاروں کی نجی زندگی کے راز کھولنے کیلئے جانا جاتا ہے ۔Rendezvous with Simi Garewal)
اپنے اس شو پر سمی گریوان سنیما کی دنیا کے قدآوروں سے روبرو ہوتی تھیں۔ ان کے شو پر اکثر اسٹراس جذباتی ہوکر اپنی نجی زندگی کی پرتیں کھول دیا کرتے تھے۔ سمی کی خاص بات یہ تھی کہ وہ مہمانوں سے ان کی نجی سے جڑے جذباتی پہلوؤں پر بھی بیحد اطمینان بھرے انداز میں بات کیا کرتی تھیں۔ جہاں اسٹارس بھی اپنے جذبات کو نہیں روک پاتے تھے اور جذبات کے سمندر میں بہہ کر اپنی زندگی کے پہلوؤں کو بول ڈالتے تھے۔
سمی گریوال نے اپنے ٹاک شو پر کئی بالی ووڈ فنکاروں سے ان کی نجی زندگی کے بارے میں ایسی باتیں پوچھی ہیں جن کے بارے میں سوال کرنے سے بڑے۔بڑے صحادی بھی بچا کرتے ہیں۔ سمی کے شو پر ہی ایشوریہ رائے نے سلمان خان کیلئے اپنےجذبات کا اظہار کیا تھا۔ جب سمی نے ان سے پوچا کہ انہیں دنیا کا سب سے ایکسائٹیڈ انسان کون لگتا ہے؟ تو اس پر ایشوریہ رائے نے بڑے ہی پیار سے سلمان خان کا نام لیا تھا۔

سمی اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی کافی چرچا میں رہی تھیں۔ سمی گریوال کی شادی روی موہن کے ساتھ ہوئی لیکن کچھ وقت کے بعد ہی ان کا طلاق بھی ہوگیا۔ طلاق کے بعد سمی نے اپنے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے کئی ٹی وی شو ہوسٹ کئے اور ایک ویب سائٹ بھی شروع کی تھی۔ گزشتہ دنوں ایسی بھی خبریں آئی تھیں کہ ان کا یہ چیٹ شو پھر سے شروع ہونے جارہا ہے اور اس شو کے کم بیک ایپیسوڈ کے پہلے مہمان دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔