پاکستان کو اپنا گھر کہتا ہے بالی ووڈ سنگرعدنان سمیع کا بیٹا اذان: پڑھیں پوری خبر
سنگرعدنان سمیع نے بھلے ہی ہندستان کی شہریت حاصل کر لی ہو۔ لیکن ان کے بیٹے اذان اب بھی پاکستان کو ہی اپنا گھر مانتے ہیں۔ عدنان سمیع اور ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں اذان سمیع۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 04, 2019 10:49 AM IST

عدنان سمیع اور ان کا بیٹا اذان
گلوکار عدنان سمیع نے بھلے ہی ہندستان کی شہریت حاصل کر لی ہو۔ لیکن ان کے بیٹے اذان اب بھی پاکستان کو ہی اپنا گھر مانتے ہیں۔ عدنان سمیع اور ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع نے بی بی سی کو دئے انٹرویو میں کہا، 'میں نے ابھی تک اس مسئلے پر کبھی کچھ اس لئے نہیں کہا کیونکہ وہ میرے والد ہیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ لیا کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں اور کس ملک کو اپنا گھر کہنا چاہتے ہیں۔ میں اس کی عزت کرتا ہوں لیکن میں اب جسے چننا (منتخب کرنا) چاہتا ہوں وہ میری پسند ہے۔ میں پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں'۔
اذان نے کہا 'ہندستان میں میرے کئی اچھے دوست ہیں۔ میں نے وہاں اپنی زندگی کا طویل وقت گزارا ہے۔ خاص طور پر کم عمری، لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میرا گھر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اس انڈسٹری میں حصہ لوں جسے میں اپنا گھر کہتا ہوں۔ یہ میرے لئے بیحد فخر کی بات ہوگی'۔
اذان سے جب ہندستان۔پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی اورکشمیر مسئلے پرعدنان سمیع کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، 'کیونکہ وہ میرے والد ہیں، یہ بہت دلچسپ ہوتا ہے کہ ایسے وقت میں آپ کے آس۔پاس کے لوگ کس طرح رد عمل کرتے ہیں۔ عام طور پر آپ کو الگ۔الگ چیز کیلئے پیغامات ملتے رہتے ہیں لیکن کئی ایسے دن رہے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تب سناٹا رہا ہے'۔
جب اذان سے پوچھا گیا کہ کیا سیاسی نظریات کو لیکر والد کے ساتھ آپ کا بحث ومباحثہ ہوتا ہے؟ اس پر اذان نے کہا، 'ہم جو بات کرتے ہیں، اسے ہم دونوں تک ہی رہنا چاہئے، میں اپنی ماں کے ساتھ بڑا ہوا۔ ہمارا اور ان کا رشتہ دوست جیسا ہے، بھلے ہی ہم مہینوں بات نہیں کرتے ہوں لیکن جب کرتے ہیں تو دل کی گہرائیوں سے کرتے ہیں'۔
