ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان۔رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اب اس قدآور نے دنیا کو کہا الوداع

  • Share this:
عرفان خان۔رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اب اس قدآور نے دنیا کو کہا الوداع

بالی ووڈ میں دو عظیم اداکار رشی کپور  (Rishi Kapoor) اور عرفان خان (Irrfan Khan) کے اس دنیا کو چھوڑ جانے سے فلم انڈسٹری گہرے صدمے میں ہیں۔ وہیں بالی ووڈ ابھی اس غم سے نکل نہیں پایا کہ انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔  فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر(Kulmeet Makkar) کا ممئی میں آج انتقال ہوگیا۔ فلم ساز کرن جوہر اور اشوک پنڈت نے ان کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے غم ظاہر کیا ہے۔ بتادیں کہ کلمیت مکر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی بالی ووڈ کی کئی ہستیاں انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔

کرن جوہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کلمیت آپ پروڈیوسر گلڈ کے ایک اہم ستو کی طرح تھے۔ آپ مسلسل انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کر رہے تھے۔ تم ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلے گئے۔ تمہیں ہمیشہ پیار۔محبت سے یاد کیا جائے گا'۔



بالی ووڈ اداکارہ نے بھی ان کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا۔


وہیں بالی ووڈ کے عظیم اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا بدھ کو ممبئی (Mumbai) کےکوکیلابین اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ عرفان خان طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ 53 سال کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔  اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کو منگل کےروز 29 اپریل کو  پیٹ کے انفیکشن کے بعد شہرکے ایک اسپتال کی آئی سی یو (ICU) میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کی 2018 میں کینسرکی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ علاج کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں واپسی کرتے ہوئے ’انگریزی میڈیم’ فلم کی شوٹنگ کی تھی۔ یہ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ عرفان خان ان کے انتقال کے 4 دن پہلے 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا جے پور (Jaipur) میں انتقال ہوگیا تھا۔ اپنی ماں کی آخری رسوم میں بھی عرفان خان شریک نہیں ہوسکے تھے۔

"Irrfan

پہلے عرفان خان ۔ اور پھر رشی کپور دنیا کو الوداع کہ گئے ۔ بالی ووڈ اور فلمی شائقین کے لئے یہ کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ اس لئے تو امیتابھ بچن نے لکھا رشی کپور تم چلے گئے۔ میں بر باد ہو گیا۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی تھی ۔ بتادیں کہ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔  عرفان خان کی طرح رشی کپور بھی کینسر سے لڑ رہے تھے اور کینسر کے ساتھ ان کی یہ جنگ دوہزار اٹھارہ سے جاری تھی مگر زندگی کی اس جنگ میں وہ ہار گئے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں سرسٹھ سال کی عمر میں آخری سانس لی ۔

 
First published: May 01, 2020 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading