ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ کی ایسی حرکت، بیبو نے غصے میں نکالی آنکھیں: ویڈیو

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔

  • Share this:
اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ کی ایسی حرکت، بیبو نے غصے میں نکالی آنکھیں: ویڈیو
فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔

اکشے کمار اور کرینہ کپور خان کی جوڑی ایک مرتبہ پھر فلم گڈ نیوز میں ساتھ نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار اور کرینہ کپور شوہر۔بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یوں تو ان دونوں کے درمیان کافی اچھی کیمسٹری ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔








View this post on Instagram


@akshaykumar prank Kareena I can’t i want to watch the film first day first show #goodnewwz


A post shared by Kareena Kapoor Khan FC (@kareenakapoorteam) on Nov 30, 2019 at 11:13am PST





در اصل فلم گڈ نیوز کی شوٹنگ کا ایک میکنگ ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے اور کرینہ ایک سین کی شوٹنگ کیلئے کافی ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔ اکشے ڈائریکٹر کو اشارہ کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ اور یہ سین کرتے ہیں۔ کرینہ اپنے آپ میں کھوئی ہیں کہ تبھی اکشے اپنے ہاتھ کا کافی مگ کرینہ کے منھ کی طرف اچھالتے ہیں۔ اس پر کرینہ بری طرح بھڑک جاتی ہیں۔ حالانکہ فوراً اکشے کو ہنستا دیکھ کر وہ سمجھ جاتی ہیں کہ ان کے ساتھ پرینک کیا گیا ہے۔ دراصل اکشے نے جو یہ کپ اچھالا تھا وہ خالی تھا۔

بتا دیں کہ اس فلم میں کرینہ اور اکشے کے ساتھ ہی دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں آئی وی ایف جیسے موضوع کو ہلکے اور مزیدار انداز میں سامنے لایا گیا ہے۔ فلم کا ایک پورا "بیہائنڈ دی سین "  ویڈیو اکشے کمار نے شیئر کیا ہے۔
First published: Dec 03, 2019 08:01 AM IST