جب انوپم کھیر کو کس کرنے سے گھبرا گئی تھیں ارچنا پورن سنگھ: دیکھیں ویڈیو
کپل شرما شو سے لی گئی تصویر
ٹی وی شو دا کپل شرما شو کے ایک ایپیسوڈ کے دوران ارچنا نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ کیوں انہوں نے انوپم کھیر کو آن اسکرین کس کرنے سے منع کردیا تھا اور انوپم کھیر کے ذریعے ڈائریکٹر دیپک شیو دسانی کو اس سیکوئینس کو ہٹانے کیلئے راضی کرنے کے بعد وہ کس طرح انوپم کھیر سے متاثرہوئی تھیں یہاں دیکھیں اس قصے کی کلپ۔۔
فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی مس بری گینزا یعنی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے بارے میں تو آپ سبھی جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں وہ کپل شرما کے کامیڈی شو دا کپل شرما شو میں نظر آرہی ہیں۔ آج ارچنا پورن سنگھ اپنا 57 واں جنم دن منارہی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں یوں تو کئی فلمیں کی ہیں لیکن لیڈ ایکٹرس کے طور پر پہچان نہیں بنا پائیں۔ حالانکہ ایک شاندار اداکارہ ہونے کے مد نظر ارچنا کی پرفارمینس کو ہمیشہ تعریفیں ملی۔ وہیں ان کے یوم پیدائش پر ہم آپ کو ارچنا اور انوپم کھیر سے جڑا ایک دلچسپ قصہ سنانے جارہے ہیں۔ اس فلم کا ہے قصہ شاہ رخ خان۔کاجول کی فلم کچھ ۔کچھ ہوتا ہے میں مسٹر ملہوترا اور مس برنگیزا کی اپنی کیمسٹری سے ناظرین کا انٹرٹینمنٹ کرنے والے اداکارہ انوپم کھیر اور ارچنا پورن سنگھ نے 1989 میں آئی فلم لڑائی کی ایک کسنگ سین کے بارے میں قصہ شیئر کیا تھا ۔ ٹی وی شو دا کپل شرما شو کے ایک ایپیسوڈ کے دوران ارچنا نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ کیوں انہوں نے انوپم کھیر کو آن اسکرین کس کرنے سے منع کردیا تھا اور انوپم کھیر کے ذریعے ڈائریکٹر دیپک شیو دسانی کو اس سیکوئینس کو ہٹانے کیلئے راضی کرنے کے بعد وہ کس طرح انوپم کھیر سے متاثرہوئی تھیں یہاں دیکھیں اس قصے کی کلپ۔۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔