ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ریپر بادشاہ نے بیان کیا اپنا درد، اس وجہ سے چھوڑ گئی تھی گرل فرینڈ

گانوں اور ریپ کے ذریعے لوگوں کو اپنا فین بنانے والے ریپر بادشاہ کا کریئر ان دنوں آسمان پر ہے۔ وہ مسلسل ہٹ گانے بالی ووڈ کو دے رہے ہیں۔

  • Share this:
ریپر بادشاہ نے بیان کیا اپنا درد، اس وجہ سے چھوڑ گئی تھی گرل فرینڈ
گانوں اور ریپ کے ذریعے لوگوں کو اپنا فین بنانے والے ریپر بادشاہ کا کریئر ان دنوں آسمان پر ہے۔ وہ مسلسل ہٹ گانے بالی ووڈ کو دے رہے ہیں۔

گانوں اور ریپ کے ذریعے لوگوں کو اپنا فین بنانے والے ریپر بادشاہ کا کریئر ان دنوں آسمان پر ہے۔ وہ مسلسل ہٹ گانے بالی ووڈ کو دے رہے ہیں۔ تقریبا ہر بڑی فلم میں ان کے گانے سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان سب سے بادشاہ کی زندگی کی کچھ ان سنی کہانیاں بھی ہیں۔  اس میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ انہیں چھوڑ کر کیوں چلی گئی تھی۔

ریپر بادشاہ نے پنک ولا کو دئے انٹرویو میں ان کی زندگی میں ہوئے اسٹرگل کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے اپنی زندگی کو ہر موڑ پر انجوائے کیا ہے۔ پھر چاہے وہ بغیر پیسوں کے دن گزارنے والی بات ہو یا چاہے فرش پر سونے کی'۔ اپنے والدین سے بات کرنا ان کیلئے آسان کام نہیں تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ یہ غیر روایتی نوکری ہے۔ ریپنگ میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔  لیکن بادشاہ اس کی پرواہ کئے بغیر اپنے خواب کو مکمل کرنے کیلئے ہارڈ ورک کرنے لگے۔








View this post on Instagram


Eyes on the prize


A post shared by BADSHAH (@badboyshah) on May 17, 2019 at 1:47am PDT




بادشاہ نے اپنی لو لائف کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ ان کی گرل فرینڈ طویل وقت ان کاساتھ دینے کے بعد اچانک چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ انہیں اس لئے چھوڑ کر چلی گئی تھی کیونکہ وہ ریپر بننا چاہتے تھے لیکن اسے ان کے کریئر کا یہ انتخاب پسند نہیں تھا۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

Guess we made it dad?

 

A post shared by BADSHAH (@badboyshah) on Apr 30, 2019 at 2:43am PDT




بادشاہ نے بتایا کہ وہ اور ان کی گرل فرینڈ 20 سال سے بھی زیادہ وقت تک رلیشن میں تھے۔ لیکن جب انہوں نے ریپر بننے کا فیصلہ  لیا تو ان کی گرل فرینڈ انہیں چھوڑ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اچھا کریئر نہیں ہے۔ اس کے بعد انہیں دماغی طور پر بھی پریشانیوں سے گزرنا پڑا لیکن ان کے مطابق انہیں میوزک سے سکون ملتا تھا۔
First published: Nov 29, 2019 03:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading