ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت نے 3ٹویٹ کرکے دیا تھا اس بات کا اشارہ؟وائرل اسکریشن شاٹ کی جانیں حقیقت

سوشل میڈیا پر کچھ اسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں۔ جسے لیکر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) خودکشی سے پہلے یہ ٹویٹ کئے تھے اور پھر ڈلیٹ کردئے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت نے 3ٹویٹ کرکے دیا تھا اس بات کا اشارہ؟وائرل  اسکریشن شاٹ کی جانیں حقیقت
سشانت سنگھ راجپوت

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) نے اپنے ممبئ میں واقع اپرٹمنٹ میں خودکشی کرکے موت کو گلے لگا لیا۔ اداکار کے اٹھائے گئے اس قدم سے ہر کوئی حیران اور سکتے میں ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو لیکر سوشل میڈیا پر طرح۔طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ڈپریشن کو سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی وجہ بتا رہے ہیں تو وہیں کئی لوگ بالی ووڈ میں پھیلے اقربا پروری (Nepotism) کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ بالی ووڈ سے لیکر بڑے۔بڑے سیاسی لیڈران تک اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide) کے ذریعے موت پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں اور ان کے یوں اچانک چلے جانے پر افسوس اور غم ظاہر کررہے ہیں۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر کچھ اسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں۔ جسے لیکر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) خودکشی سے پہلے یہ ٹویٹ کئے تھے۔

ان ٹویٹس میں لکھا ہے، 'ہم مردوں سے ہماری مینٹل ہیلتھ، صحت اور ہمارے خیالات کو لیکر کچھ نہیں پوچھا جاتا۔ میں ان سب چیزوں سے کافی گزر چکا ہوں اور اب اس طرح کی کوششیں کرکے تھک چکا ہوں۔ آپ لوگوں کے ساتھ میراسفر کافی لمبا رہا۔ میں نہیں جانتا کہ میں یہ ٹویٹ کیوں کررہا ہوں'۔



دوسرے ٹویٹ میں لکھا، میں اپنی زندگی کی مشکلوں سے لڑ کر تھک چکا ہوں۔ کچھ ہی دیر مین یہ ٹویٹ ڈلیٹ کرنے جارہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں، آپ سب کو یہ پتہ چل سکے کہ میں اس mediocre سکسیز سے تھک چکا ہوں، اب مجھے فیم نہیں چاہئے، بہت آرام دہ ہوتا ہوگا یہ لیکن اسے جھیلنا کافی مشکل ہے۔


وہیں آخری ٹویٹ میں لکھا ہے، "میں اب یہ سب ختم کرنے جارہا ہوں۔ ایک اچھے خاتمے کیلئے۔ میں اب دور جارہاہوں۔ لیکن آپ سب کے ساتھ رہنے کیلئے۔ ہوسکتا ہے، اس کے بعد لوگ باتیں کرنا شروع کردیں۔ اپنے خیالوں کو اپنے اندر رکھنا بند کردیں، ملیں گے دنیا کے دوسری طرف۔ گڈ بائے'۔

حالانکہ India.com ویب سائٹ کی خبر کے مطابق وائرل ہورہے ٹویٹس فیک ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی ٹیم نے اس بات کو کنفرم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے یہ سبھی ٹویٹس فیک ہیں اور اداکار نے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا تھا۔ وہیں ان ٹویٹس کے ساتھ سوشل میڈیا یوزرس سشانت سنگھ کیلئے انصاف کی مانگ کررہے ہیں۔
First published: Jun 16, 2020 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading