ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دوردرشن ٹریلر: سہاگ رات پر شوہر کو جوتی پھینک کر مارتی نظر آئیں ماہی گل

ممبئی: فلم دوردرشن کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس میں اہم کردار میں ماہی گل (Mahi Gill) ہیں۔ ماہی کو اب تک آپ نے ٹریجڈی والے کرداروں میں دیکھا ہوگا لیکن پہلی مرتبہ آپ ان کو شاندار کامیڈی کرتے بھی دیکھیں گے۔ ان کے ساتھ "بدھائی ہو" میں ایوشمان کھرانہ کے چھوٹے بھائی گلر کا کردار نبھا چکے شاردل رانا اور گینگس آف واسے پور 2 میں پر پینڈی کلر کا کردار نبھا چکے آدتیہ کمار بھی اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:

اس کے علاوہ ڈالی اہلووالیا اور منو رشی چڈا بھی اپنے سدھے ہوئے کامیڈی کرتے نظر آرہے ہیں۔ سب سے خاص بات ہے اس فلم کا کتھانک نام سے ہی جیسا اندازہ لگتا ہے۔ یہ 1990 کی دہائی کے شمالی ہندوستانی کے کچھ فیملی کی کہانی ہے۔ اس میں پرانے زمانے کے اینٹینا اور ٹی وی کو ٹھوکنے پر چینل بدلنے جیسے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری گگن پوری نے کیا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی کو 90 کی دہائی سے لیکر اب تک لایا گیا ہے۔ اس میں الجھی کہانیاں بچے نئے سرے سے سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی بابت وہ ماہی گل کے کردار کی ان کے شوہر سے دوبارہ شادی کراتے ہیں۔ بچوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے دونوں کے رشتے سدھر جائیں گے۔

اسی بابت جب ماہی گل اور منو رشی کی شادی کرادی جاتی ہے تو پھر سے دونوں کو سہاگ رات کا موقع ملتا ہے لیکن دونوں کے درمیان کی تلخی گھٹنے کے بجائے سہاگ رات کی سیج پر بیٹھیں ماہی گل نیچے سے جوتی اٹھاکر اپنے شویر کی طرف اچھال دیتی ہیں۔ اس کے آگے کہانی میں کیا ہوگا اس کیلئے آپ کو فلم کی ریلیز یعنی 28 فروری تک انتظار کرنا پڑے گا۔ فلم کا سب سے خاص کشش اینٹینا گھما۔گھماکر چینل صاف کرنے والے دور درشن کے زمانے اور جمعے کی رات کی فلم دیکھنے کیلئے بیٹری لانے والی یاد داشت کرنے والے مناظر ہیں۔

First published: Jan 30, 2020 08:45 AM IST