ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گوا کے کلبوں میں بک رہا ہے 'اروشی روتیلا شاٹ'، خبر سنتے ہی اداکارہ نے دیا ایسا ردعمل

اب گوا کے کلبوں میں کوئی شخص جاکر 'اروشی روتیلا شاٹ' لے سکتا ہے۔ کلب میں یہاں ڈرنک مانگنے کیلئے اسے کہنا ہوگا 'اروشی روتیلا شاٹ' لے آیئے۔

  • Share this:
گوا کے کلبوں میں بک رہا ہے 'اروشی روتیلا شاٹ'، خبر سنتے ہی اداکارہ نے دیا ایسا ردعمل
اروشی روتیلا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

پنجی: گوا کے کلبوں میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے نام پر ڈرنک بیچی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا میں باقاعدہ ایک ڈرنک لانچ کی گئی ہے جس کا نام 'اروشی روتیلا شاٹ' رکھا گیا ہے۔ اب گوا کے کلبوں میں کوئی شخص جاکر  'اروشی روتیلا شاٹ' لے سکتا ہے۔ کلب  میں یہاں ڈرنک مانگنے کیلئے اسے کہنا ہوگا  'اروشی روتیلا شاٹ' لے آیئے۔

اصل میں ان دنوں گوا میں ایئر ۔اینڈ کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ سبھی کلب کسٹمرس اور ٹورسٹ(سیاح) کو راغب کرنے کیلئے ابھی سے کمر کس چکے ہیں۔ اسی کیلئے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔ قابل غور ہےکہ اروشی روتیلا کو بالی ووڈ میں ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر جانا جاتاہے۔

جب اروشی روتیلا کو اس بارے میں پتہ لگا تو انہوں نے کیا کہا؟

جب اروشی روتیلا کو اس بات کا پتہ چلا کہ ان کے نام پر گوا میں ایک ڈرنک بیچی جارہی ہے  تو انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا۔ اروشی نے کہا "میں گوا کے کلبوں کے اس قدم سے خوش ہوں۔ مجھے اس بات کو لیکر منفی سوچ نہیں آرہی ہے بلکہ مجھے خوشی ہے، مجھے پوری امید ہے کہ جو سوچ کر کلب کے لوگوں نے میرے نام کا استعمال کیا ہے انہیں ویسا ہی ردعمل بھی ملے"۔

جب گوا کے کلبوں کے کچھ مالکوں سے اس کے بارے میں پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں دوسرے فنکار بھی ہیں ان میں سے اروشی روتیلا کو کیوں منتخب کیاَ اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اروشی کافی فن لونگ ہیں۔ وہ کبھی ایسی چیزوں کو نگیٹو نہیں مانتیں، نہ ہی کوئی بھی ناراضگی ظاہر کرتی ہیں۔ اہم وجہ یہ ہے کہ اس وقت کلب ڈرنکس کے نام کیلئے وہی سب سے مفید ہیں۔ انہوں نے خود کو اس طرح سے بنایا ہوا ہے کہ ان کے نام پر ڈرنک کا نام رکھنا ہی ٹھیک رہے گا۔

First published: Oct 30, 2019 12:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading