سونالی بیندرے کے شوہرفلم ساز گولڈی بہل نے حال میں نوجوان جنریشن اور ان کی عادتوں کو لیکر بات کی ہے۔ آر ای جے سی ٹی ایکس نام کی ویب سیریز سے ڈیجیٹل ڈیبیو تیار فلم ساز نے کہا، آج کل کے نوجوان ڈرگس سے زیادہ سوشل میڈیا اور پورن کی لت کے شکار ہیں کیونکہ ورچوئل دنیا نے ان کے دل میں گھر کر لیا ہے۔ آج کل کے بچے ایسی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو پہلے کے مقابلے کافی سنگین ہیں۔ آج بچے ایسے ماحول میں بڑے ہو رہے ہیں جہاں انٹرنیٹ ان کی زندگی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا، آج کل بچے سیکسوئل اوریئینٹیشن جیسی باتیں سننے پرزیادہ ججمینٹل نہیں ہوتے۔ آج کل کی پریشانیاں تھوڑی الگ ہوتی ہیں۔ ان میں ڈرگس سے زیادہ سوشل میڈیا اور پورن کی لت پائی جاتی ہے۔

گولڈی نے کہا، اپنی ویب سیریز میں، میں کوئی لیکچر نہیں دے رہا لیکن اصلیت دکھا رہا ہوں۔ میرا بیٹا اگلے مہینے 14 سال کا ہوجائے گا۔ میں بھی ایک بیٹے کا باپ ہوں۔ میں ان کی دنیا کو پوری طرح سمجھتا ہوں۔ آر ای جے سی ٹی ایکس ایک میوزیکل تھرلر ہے۔ اس کی کہانی سنگا پور کے انٹرنیشنل کیمپس کے سات بچوں کے ارد گرد ہے۔
دس ایپی سوڈ کی یہ ویب سیریز زی۔5 پر شروع ہوگی۔ اس سیریز میں کبریٰ سیت، سمیت ویاس، ماسی ولی، انیشا وکٹر، ایوش کھرانہ، پربھنیت سنگھ، ردھی کھاکھر، سادھیکا سیالا اور پوجا شیٹی اہم کردار میں ہیں۔ گولڈی بہل نے کہا کہ ویب سیریز کی کہانی میں نو جوانوں کی بات ہو رہی ہے۔ اس لئے کاسٹ کو لیکر خاص خیال رکھا گیا۔ تاکہ لوگ کرداروں میں خود کو جوڑ کر دیکھ سکیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔