ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آفس سے بیڈروم تک حناخان کے سارے راز ہوئے لیک، دیکھیں یہ ویڈیو

فلم ہیکڈ (Hacked) میں فون، میلس اور تو اور سمیرا کی پرسنل تصویریں بھی 19 سال کا لڑکا ہیک کرلیتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حنا اس لڑکے کی وجہ سے کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔

  • Share this:
آفس سے بیڈروم تک حناخان کے سارے راز ہوئے لیک، دیکھیں یہ ویڈیو
ٹریلر میں لو اور کرائم کے سہارے ہیکنگ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ٹریلر میں انٹرنیٹ اور آن لائن سہولیات ڈیجیٹل ڈیٹا کے خطروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ فلم ہیکڈ 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔

حنا خان (Hina Khan) جلد ہی بڑے پردے پر نظر آنے والی ہیں۔ سلور اسکرین پر وہ فلم ہیکڈ (Hacked) کے ساتھ ڈیبیو کرنےو الی ہیں۔ فلم ہیکڈ کا ٹریلر (Trailer)  ریلیز ہوچکا ہے جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں حنا خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا زوردار تڑکا لگنے والا ہے۔ فلم کو وکرم بھٹ (Vikram Bhatt) ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

فلم ہیکڈ (Hacked) کی کہانی ہیکر کے ارد۔گرد گھومتی ہے۔ فلم میں حنا خان کا نام سمیرا ہے جو کارپوریٹ آفس میں کام کرتی ہےْ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سمیرا سے ایک 19 سال کا لڑکا بیحد پیار کرتا ہے لیکن حنا اس سے صاف منع کردیتی ہیں۔ حنا سے نہ سننے کے بعد ہی یہ لڑکا کرائم کی طرف بڑھتا ہے۔ فلم میں وہ سمیرا کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیتا ہے اور پھر اس کےساتھ بلیک میلنگ کا کھیل شروع کرتا ہے۔ 19 سال کے اس لڑکے کا کردار یوٹیوب اسٹارر روہن شاہ  (Rohan Shah) نے نبھایا ہے۔ دیکھیں آپ بھی ٹریلر


فون، میلس اور تو اور سمیرا کی پرسنل تصویریں بھی 19 سال کا لڑکا ہیک کرلیتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حنا اس لڑکے کی وجہ سے کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔

ٹریلر میں لو اور کرائم کے سہارے ہیکنگ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ٹریلر میں انٹرنیٹ اور آن لائن سہولیات ڈیجیٹل ڈیٹا کے خطروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ فلم ہیکڈ 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔

First published: Jan 21, 2020 05:12 PM IST