بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خود کو بنائے رکھنا بہت مشکل چیلنج ہے۔ اس لئے اگر کوئی اداکار کہتا ہے کہ وہ غیر محفوظ شخص نہیں ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔
عمران ہاشمی نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے تقریبا دو دہائی طویل کریئر میں مختلف قسم کے کردار کرنےوالے اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سنیما کی دنیا میں ہونے والی جدوجہد کا کبھی خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔
عمران ہاشمی نے پی ٹی آئی بھاشا سے کہا کہ ایک اداکار شاید سب سےزیادہ غیر محفوظ شخص ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی کہتا ہے کہ وہ غیر محفوظ نہیں ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ مسابقتی ماحول میں بنے رہنا آسان نہیں ہے"۔
انہوں نے کہا کہ سب کی جدوجہد چلتی رہتی ہے۔ یہی اس کاروبار کی نوعیت ہے۔ کسی چیز کی وجہ سے دوسری چیز کی راہ بنتی ہے۔ میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ موقع تلاش کریں اور آگے بڑھیں۔
اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ وہ کریئر کے موجودہ مرحلے کا مزہ لے رہے ہیں۔ جہاں انہیں اچھے کردار نبھانے کے مواقع مل رہے ہیں۔ اس میں نیٹ فلکس انڈیا آریجنل کی بارڈ آف بلڈ میں ہندستانی خفیہ ایجنٹ کبیر آنند کا کردار شامل ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔