ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

الوداع عرفان خان! قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سپرد خاک ہوئے عرفان خان، سامنے آئی تصویریں

عرفان خان کی آخری رسوم کی تصویر سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر مانو منگلانی نے شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں عرفان خان کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا نظر رہے ہیں۔ یہاں ڈائریکٹر وشال بھاردواج بھی موجود تھے۔

  • Share this:
الوداع عرفان خان! قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سپرد خاک ہوئے عرفان خان، سامنے آئی تصویریں
بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ منگل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد 53 سالہ اداکار کو کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال (kokilaben dhirubhai ambani hospital) میں داخل کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کا 2018 سے کینسر سے جوجھ رہے تھے۔ عرفان خان کی آخری رسوم میں ان کے دونوں بیٹے عیان اور بابل نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ منگل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد 53 سالہ اداکار کو کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال  (kokilaben dhirubhai ambani hospital) میں داخل کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کا 2018 سے کینسر سے جوجھ رہے تھے۔  بتادیں کی ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد ان کے جسد خاکی کو اسپتال سے سیدھے وارسووا کے قبرستان لے جایا گیا اور 3 بجے ان کی آخری رسوم ممبئی ورسوراقبرستان میں اداہوئی۔


عرفان خان کی آخری رسوم کی تصویر سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر مانو منگلانی نے شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں عرفان خان کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا نظر رہے ہیں۔ یہاں ڈائریکٹر وشال بھاردواج بھی موجود تھے۔





واضح رہے کہ اداکار عرفان خان کی 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا تین دن پہلے جے پور میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔ جس کی وجہ سے عرفان خان کافی پریشان تھے اور طبیعت ناساز ہوتی گئ۔



 




View this post on Instagram




 

#VishalBhardwaj snapped as he arrives for #irrfankhan last rites in Mumbai today #rip #ripirrfankhan #wednesday #manavmanglani


A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on





بتادیں کہ عرفان کینسر کے بعد سے اپنے معمول کی جانچ پڑتال کے لئے کوکلیبن اسپتال جاتے ہیں۔ معلومات کے مطابق ، عرفان ابھی اسپتال میں ہیں۔ عرفان خان ہائی گریڈ نیوراینڈوکرائن کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ جون 2017 کے مہینے میں عرفان خان بیچ میں کام چھوڑ کر بیرون ملک میں بھی اپنا علاج کروایا تھا۔ ۔ عرفان نے نہ صرف سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی اطلاع دی بلکہ وقتا فوقتا انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے ان کی صحت سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیے اور مداحوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
First published: Apr 29, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading