بالی ووڈ کے قدآور اداکار جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف کو آج بالی ووڈ میں مہشور و معروف چہرہ مانا جاتا ہے۔ اپنے ایکشن، اسٹنٹس اور ڈانس مووس کے ذریعے ٹائیگر بالی ووڈ میں سپر اسٹار کے درمیان پہچان بنا چکے ہیں۔ تاہم جیکی شراف کی بیٹی کرشنا شراف فلموں میں نہیں آئی ہیں ، لیکن کرشنا کسی اداکارہ سے کم گلیمرس نہیں ہیں۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں گے تو کئی بولڈ تصویریں دیکھنے کو ملیں گی۔ کرشنا اپنی نجی زندگی کو کافی کھل کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں کرشنا کی ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ بولڈ تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصویروں میں کرشنا شراف بلیک بکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ وہ بیچ پر اپنے بوائے فرینڈ ایبن ہائمس کا ہاتھ تھام کر گھوم رہی ہیں۔ ان دونوں کی یہ رومانٹک تصویر دیکھ کر ہر کوئی صرف تعریفیں ہی کئے جارہا ہے۔ اس سپر کیوٹ کپل کا ہر کوئی دیوانہ ہوا جارہا ہے۔ جیسے ہی کرشنا نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ یہ تصویریں شیئر کیں ویسے ہی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

وہیں یہ پہلا موقع نہیں جب کرشنا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایسے انداز میں نظر آئی ہیں۔ اس سے پہلے ان دونوں کی کس کرتے ہوئے تصویریں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔ کرشنا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں گے تو انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی رومانٹک تصویریں شیئر کی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے کرشنا کے بوائے فرینڈ ایبن نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی ۔ اس پوسٹ کے بعد ایسی خبریں بھی تھیں ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔ حالانکہ ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔