سلمان خان کے فارم ہاؤس میں یہ کرتی نظر آئیں بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ: ویڈیو وائرل
اس ویڈیو میں جیکلین کبھی پیڑ پر چڑھتی نظر آرہی ہیں تو لبھی یہاں موجود جانوروں کی خدمت کرتی نظر آئیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 08, 2020 12:08 PM IST

اس ویڈیو میں جیکلین کبھی پیڑ پر چڑھتی نظر آرہی ہیں تو لبھی یہاں موجود جانوروں کی خدمت کرتی نظر آئیں۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان لاک ڈاؤن کے چلتے ان دنوں فیملی سے دور اپنے پنویل میں واقع فارم ہاؤس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی یہاں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور سلمان خان کی دوست یولیا ونتور بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ حال ہی میں یولیا ونتو نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان وہ سلمان خان کے فارم ہاؤس میں کیسے وقت گزار رہی ہیں۔ اب جیکلین ںے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس کے ریعے انہوں نےیہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ سلمان خان کے فارم ہاؤس میں وہ اپنا وقت کیسے گزار رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں جیکلین کبھی پیڑ پر چڑھتی نظر آرہی ہیں تو لبھی یہاں موجود جانوروں کی خدمت کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کی شروعات صبح سے ہوتی ہے۔ جہاں کہیں پریندے چہچہارہے ہیں تو کہیں فارم ہاؤس میں موجود دیگر لوگ نماز پڑھتے نظر آرہےہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے وئے جیکلین نے اسے ان کی زندگی کی چھوٹی سی فلم بتایا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے، میری چھوٹی سی فلم انجوائے۔
View this post on Instagram
بتادیں کہ گزشتہ دنوں جیکلین فرنانڈیز نے سلمان خان کی ایک ایکسرسائز کرتے ہوئے بھی تصویر شیئر کی تھی۔ اس سے پہلے خود سلمان خان نےایک فوٹو شیئر کی تھی جس میں چپ کے سے جیکلین سلمان کی ایکسرسائز کی تصویر کھینچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔