ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب سنی دیول کے بیٹے نے پاپا کے سامنے ہیروئین کے ساتھ کیا کسنگ سین

انہوں نے کہا مجھے اٹپٹا لگ رہا تھا لیکن میں نے یہ سین کیا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ اس کسنگ سین کی کہانی میں بہت ضرورت تھی۔ وہیں پاپا سنی دیول ایکشن سین کیلئے فکرمند تھے۔

  • Share this:
جب سنی دیول کے بیٹے نے پاپا کے سامنے ہیروئین کے ساتھ کیا کسنگ سین
جب سنی دیول کے بیٹے نے پاپا کے سامنے ہیروئین کے ساتھ کیا کسنگ سین

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن جلد 'پل پل دل کے پاس' سے اپنے ایکٹنگ کریئر کی شروعات کرنے والے ہیں۔ اب ہیرو بن رہے ہیں تو ایکشن بھی کرنا ہوگا اور رومانس بھی۔ شوٹنگ کے وقت اسی معاملے میں ان کی گاڑی تھوڑی اٹکتی تھی۔ کرن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پاپا سنی دیول کے سامنے کسنگ سین کرنے میں کافی عجیب لگ رہا تھا۔ اب بھئی والدین کے سامنے کسنگ سین کرنے میں کون کمفرٹیبل ہوتا ہے لیکن یہاں معاملہ ایکٹنگ کا تھا سو کرن کو یہ بھی کرنا پڑا۔


انہوں نے کہا مجھے اٹپٹا لگ رہا تھا لیکن میں نے یہ سین کیا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ اس کسنگ سین کی کہانی میں بہت ضرورت تھی۔ وہیں پاپا سنی دیول ایکشن سین کیلئے فکرمند تھے۔ انہوں نے ممبئی مرر سے بات چیت میں بتایا کہ جب انہوں نے کرن کو اسٹنٹ کرتے دیکھا تو وہ بہت ٹینشن میں تھے۔ خاص طور پر وہ اسٹنٹ جب وہ 400 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔

سنی دیول کے ڈائریکشن میں بن رہی یہ فلم 20 ستمبر 2019کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے ششانک کھیتان نے لکھا ہے اور دادا دھرمیندر اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ دھرمیندر نے یملا پگلا دیوانہ پھر سے کے پروموشن کے دوران کہا تھا کہ اگر انہیں آگے کرن کے ساتھ کام کرنے کا چانس ملتا ہے تو وہ ضرور اپنے پوتے کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔


 
First published: Aug 28, 2019 12:11 PM IST