ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رشی کپور کے آخری دیدار کیلئے کرینہ۔سیف پہنچے اسپتال، آخری رسوم کیلئے بیٹی کے آنے کا ہے انتظار

بتادیں کہ کرینہ کپور اور کرشمہ رشی کپور کے بھائی رندھیر کپورکی بیٹیاں ہیں۔ کپور خاندان میں آج پھر سے شوک کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رشی کپور کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کی بھتیجی کرینہ کپور خان اور ان کے شوہر سیف علی خان اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ وہیں عالیہ بھٹ کی بات کریں تو عالیہ بھی اسپتال پہنچ چکی ہیں۔

  • Share this:

بالی ووڈ اداکار اور سب کے چہیتے رشی کپور نے آج صبح30 اپریل کو  8 بجک 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے آخی وقت میں بیوی نیتو، بیٹے رنبیر کپور سمیت پوری فیملی موجود تھی۔ بیٹی ردھیما موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ دہلی میں رہتی ہیں۔ کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی ان سے ملنے نہیں جاپائیں۔ اب جب انہوں نے والد کی موت کی خبر سنی تو وہ اپنے پاپا کے آخری دیدار کیلئے ممبئی جانا چاہتی ہیں۔ بتادیں ردھیما اپنی فیملی کے ساتھ دہلی میں رہتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے والد رشی کپور کو آخری بار دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو کہ اب ان کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

بتادیں کہ کرینہ کپور اور کرشمہ رشی کپور کے بھائی رندھیر کپورکی بیٹیاں ہیں۔ کپور خاندان میں آج پھر سے شوک کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رشی کپور کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کی بھتیجی کرینہ کپور خان اور ان کے شوہر سیف علی خان اسپتال پہنچ گئے ہیں۔  وہیں عالیہ بھٹ کی بات کریں تو عالیہ بھی اسپتال پہنچ چکی ہیں۔

بالی ووڈ اور فلمی شائقین کے لئے یہ کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ اس لئے تو امیتابھ بچن نے لکھا رشی کپور تم چلے گئے۔ میں بر باد ہو گیا۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

View this post on Instagram

Though not advisable in this #COVID19 crisis but what do you do in such situation when you lose your dear ones. #RishiKapoor expired today morning and close family #SaifAliKhan #kareenakapoorkhan #aadarjain and #armanjain have rushed to the hospital. 🙏🤲 #rip

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

رشی کپور کینسر سے لڑ رہے تھے اور کینسر کے ساتھ ان کی یہ جنگ دوہزار اٹھارہ سے جاری تھی مگر زندگی کی اس جنگ میں وہ ہار گئے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں سرسٹھ سال کی عمر میں آخری سانس لی۔

رشی کپور نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم میرا نام جوکر سے اپنا فلمی سفر شروع کیا ۔ جس میں رشی کپور نے اپنے والد راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا اور اس کے لئے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل ایوارڈ ملا ۔ فلم با بی سے رشی کپور نے بطور ہیرو اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔
رشی کپور اور اور ڈمپل کباڈیہ کی فلم بابی ایک روما نی فلم تھی ۔ یہ فلم ہٹ ہو گئی اور رشی کپور راتوں رات چاکلیٹ ہیرو کے طور پر مشہور ہو گئے ۔ اس کے بعد رشی کپور نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ نیتو سنگھ اور رشی کپور کی جوڑی پردے پر کافی ہٹ رہیے ۔ دونوں کی شرارتیں دوستی اور پھر دوستی شادی میں بدل گئی ۔ رشی کپور نے کئی کئی ایوارڈ اپنے کام کیا ۔ دوہزار آٹھ میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رشی کپور کو ان کی فلم امر اکبر انتھونی ۔ لیلی مجنوں ۔ ۔قرض۔ پریم روگ اور دو ہزار اٹھارہ میں ریلیز ہو ئی فلم۔ ملک۔ کے لئے یاد رکھا جائے گا ۔ رشی کپور کو بالی ووڈ میں پیار سے سب چِنٹو کہتے ہیں ۔ رشی کپور اپنی بے باکی کے لئے بھی مشہور تھے ۔ اس لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ سرخیوں میں رہتے تھے ۔
First published: Apr 30, 2020 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading