ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کو لیکر کرینہ کپور نے سارہ علی خان کو دی تھی یہ صلاح، لوگوں کا پھوٹا غصہ اور پھر۔۔۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کو لیکر کرینہ کپور نے سارہ علی خان کو دی تھی یہ صلاح، لوگوں کا پھوٹا غصہ اور پھر۔۔۔

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت نے جہاں پورے ملک کو حیران کر دیا ہے وہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑھ رہے اقربا پروری کا معاملہ بھی مسلسل گرم ہوتا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی سیلیبس کے سوشل میڈیا (Social Media) پوسٹ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری (Nepotism) کس طرح سے حاوی ہوتا جارہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد فینس ان سے جڑے پرانے ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ اسی درمیان کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کا بھی ایک ویڈیو کافی سرخیوں میں آگیا ہے جس کے بعدلوگ کرینہ کپور خان کو جم کر کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔



کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں امرتا اروڑہ کرینہ سے پوچھتی ہیں کہ آپ سارہ علی خان کو کیا ڈیٹنگ ایڈوازئ دینا چاہیں گی؟ اس پر کرینہ کپور جواب دیتی ہیں کہ اپنی پہلی فلم کے ہیرو کو کبھی ڈیٹ نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو کافی پرانا بتایا جارہا ہے۔







آپ کو بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت آخری مرتبہ، دل بے چارہ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہے۔
First published: Jun 19, 2020 01:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading