ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور چاہتی ہیں، جلد ہوجائے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا بچہ

کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی فلم گڈ نیوز کے پرموشن میں لگی ہیں جس میں وہ ایک حاملہ خاتون کا کردار نبھانے والی ہیں۔

  • Share this:
کرینہ کپور چاہتی ہیں، جلد ہوجائے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا بچہ
کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی فلم گڈ نیوز کے پرموشن میں لگی ہیں جس میں وہ ایک حاملہ خاتون کا کردار نبھانے والی ہیں۔

کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی فلم گڈ نیوز کے پرموشن میں لگی ہیں جس میں وہ ایک حاملہ خاتون کا کردار نبھانے والی ہیں۔ کرینہ خود ایک بیٹے کی ماں ہیں لیکن اب وہ چاہتی ہیں کہ جلد از جلد وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے بھی بیبی ہوجائے۔ حالانکہ ایسی دعام مانگنے کے پیچھے بھی کرینہ کپور کے پاس اپنی ہی ایک وجہ ہے جس کا ان کی فلم کے پرموشن سے کوئی لینا۔دینا نہیں ہے۔ جی ہاں کرینہ سچ میں چاہی ہیں کہ انوشکااور وراٹ کے بیبی ہوجائے اور ان کی اس دعا کے پیچھے وجہ ہے ان کا خود کا بیٹا تیمور علی خان۔

کرینہ کپور خان ریڈیو شو "واٹ وومین وانٹ" میں ان کی پہلی گیسٹ بنی نظر آئی ہیں ان کی ساس شرمیلا ٹیگور۔ ایسے میں کرینہ نے اپنی ساس سے کئی سوال پوچھے۔ اسی شو میں کرینہ نے اپنی ساس سے پوچھا، اما،  جب  پریرینٹنگ  کی  بات  آتی  ہے  تو آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں۔ خاص طور سے تیمور کے معاملے میں۔ کیونکہ اسے بہت زیادہ میڈیا سے توجہ ملتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں شرمیلا نے کہا، ہاں سوشل میڈیا سچ میں ایک فکر کا موضوع ہے۔ آپ کا بچہ کئی طرح کی چیزوں سے متاثرہوتا ہے اور ان سب پر قابو نہیں رکھ سکتے۔ بعد میں جب وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرسکے گا تو شاید اسے کئی ساری جانکاریاں مل جائیں گی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میڈیا آپ کو بہت اونچا بناتا ہے اور اچانک آپ کو نیچے پھینک دیتا ہے جیسے سوچو کل ورٹ اور انوشکا کا بچہ ہوگا تو میڈیا اچانک تیمور کو بھول جائے گا"۔


شرمیلا کی اس بات پر کرینہ کپور ہاتھ جوڑ کر کہتی ہیں ، "کاش ایسا ہی ہوجائے۔۔"    تو  وہیں  شرمیلا  بھی  کہتی  ہیں  کاش  ایسا  ہی  ہو"۔

First published: Dec 14, 2019 07:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading