ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کے ساتھ کسنگ سین پر 24 سالوں بعد بولیں کرشمہ کپور، کہا۔ 3 دنوں تک۔۔۔۔

  • Share this:
عامر خان کے ساتھ کسنگ سین پر 24 سالوں بعد بولیں کرشمہ کپور، کہا۔ 3 دنوں تک۔۔۔۔

ممبئی: 90 کی دہائی کے دور میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور زبردست اسٹارڈم حاصل کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور ان دنوں فلموں سے دور ہیں۔ وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے جڑی کچھ ایوینٹس میں ضرور نظر آجاتی ہیں لیکن کافی وقت سے فلموں میں نہیں آئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ویب سیریز "مینٹل ہڈ  (Mentalhood)' کے ذریعے قدم رکھا ہے۔ اسے کرشمہ کا کم بیک مانا جارہا ہے۔ اسی ویب سیریز کے پرموشن کے دوران کرشمہ کپور نے اپنی فلم "راجا ہندستانی 'کے دور کو یاد کیا اور عامر خان کے ساتھ کسنگ سین سے جڑی کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے مینٹل ہڈ کے پرموشن کے سلسلے میں کرشمہ کپور نے فلم کرٹکس راجیو مسند کو انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو کے دوران سال 1996 میں آئی سپر ہٹ فلم راجا ہندستانی میں عامر خان کے ساتھ اپنے کسنگ سین کو لیکر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کسنگ سین شوٹ کرنے میں اہیں کن دقتوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ بتادیں کہ اس سین کو فلم انڈسٹری کے سب سے لمبے کسنگ سین میں شمارکیا جاتا ہے۔

کرشمہ کپور نے بتایا کہ راجا ہندستانی کو لیکر بہت ساری یادیں ہیں۔ جب یہ فلم آئی رب اس کسنگ کو لیکر کافی سرخیوں میں رہا تھا لیکن شاید لوگ نہیں جانتے ہیں کہ اس سین کو پورا کرنے کیلئے ہمیں تین دن لگ گئے تھے۔ میں یہ سوچ رہی تھی کہ کب ختم ہوگا یہ کسنگ سین۔ کیونکہ فروری کے مہینے میں اوٹی میں اتنی سردی تھی اور شام کے 6 بجے یہ سین فلمایا گیا تھا اور میں ٹنڈ کے مارے کانپ جاتی تھی۔ یہ فلم 1996 یعنی 24 سالوں پہلے آئی تھی اور کرشمہ کو آج بھی یاد ہے کہ اس کی شوٹنگ کے دوران کس قدر سردی نے انہیں پریشان کیا تھا۔


بات کریں ورک فرنٹ کی تو کرشمہ کوہلی کی ہدایت میں بن کر تیار ہوئی ویب سیزریز مینٹل ہڈ میں کرشمہ کپور کے علاوہ سنجے سوری، سندھیا مردل، ڈنو موریا، شلپا شکلا، شروتی سیٹھ اور تلوتما سوم جیسے کئی اسٹارس بھی اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں۔ اس سیریز کرشمہ ملٹی ٹاسکنگ مدر کا کردار نباتی نظر آئیں گی جسے اپنی ذمہ داریوں کے درمیان خود کیلئے وقت ہی نہیں مل پاتا۔

First published: Mar 06, 2020 03:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading